وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کیا آر بلاک ۔ دیگہا سڑک کا افتتاح

Chief Minister Nitish Kumar did KR block. Inauguration of Digha Road

پٹنہ ، 15 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعلی نتیش کمار نے جمعہ کے روزراجدھانی پٹنہ کونیا تحفہ دیا۔ آر بلاک سے دیگہا کے درمیان بنی سڑک کا افتتاح کیا۔ اس کا نام بھارت رتن سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے نام پر رکھا گیا ہے۔

یکم جنوری سے اس سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت ٹرائل کے طور پر جاری ہے۔ چار اور چھ لین والی اس سڑک پر چھ منٹ میں لوگ آر بلاک سے دیگہا کی دوری طے کر رہے ہیں۔ 379.57 کروڑ روپے کی لاگت سے یہ سڑک تیار کی گئی ہے۔

اس موقع پر میڈیاکے ساتھ بات چیت میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ دیگہا ۔ آر بلاک سڑک اٹل سڑک کا ایک حصہ ہے۔ کچھ ہی ماہ میں اس سڑک کو گنگا سڑک اور جے پی پل سے منسلک کر دیا جائے گا۔ اس پر کام چل رہا ہے۔

اس موقع پر ریاست اور تعمیرات سے وابستہ عہدیداروں نے بتایا کہ پٹنہ جنکشن سے دیگہاجانے والی ٹرین سروس بند ہونے پر اس سڑک کی تعمیر کی گئی ہے۔

اگست 2018میں ریلوے سے منتقلی کی زمین کے بعد اس ریل زمین پر سڑک کی تعمیر شروع ہوئی۔ ریاستی حکومت نے ریلوے کو 222 کروڑ دیئے۔