Urdu News

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کیا بہار کے سب سے لمبی ایلیویٹڈ سڑک کا افتتاح

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کیا بہار کے سب سے لمبی ایلیویٹڈ سڑک کا افتتاح

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کیا بہار کے سب سے لمبی ایلیویٹڈ سڑک کا افتتاح

پٹنہ ، 30 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایمس۔ دیگہا 12.5 کلومیٹر لمبی ایلیویٹڈ سڑک کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے ساتھ ہی اس سڑک پر گاڑیاں چلنا شروع ہوگئیں۔ افتتاح کے بعد وزیر اعلی ٰنے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر سے لوگوں کو ایمس تک آمدورفت میں کافی سہولت ہوگی۔ نئی حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلا افتتاحی تقریب تھا۔

بہار کا سب سے لمبا ایلیویٹڈ سڑک

1289.25 کروڑ کی لاگت سے تعمیر 12.27 کیلومیٹر لمبی سڑک بہار کی سب سے لمبی ایلیویٹڈسڑک ہے۔ پٹنہ۔ دہلی ریل لائن کے اوپر 106 میٹر لمبی ریلوے اوور برج (آر او بی) انجینئرنگ کا ایک انوکھا نمونہ ہے۔ نہرو سڑک پر پہلے سے تعمیر شدہ آر او بی کی وجہ ایلیویٹڈ سڑک کی لمبائی تقریباً 25 میٹر ہے۔ جس کی تعمیر اپنے آپ میں کافی مشکل تھا۔ یہ بھی کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا تھا۔ یہ سڑک کاروباری نقطہ نظر سے بھی فائدہ مند ہوگا۔

اس کے علاوہ راجدھانی کی سڑکوں پر دباؤ بھی کم ہوگا اور لوگوں کو جام سے بھی راحت ملے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئی حکومت میں عوام کوپہلے کام کے طور پر ایلیویٹڈ پل کا تحفہ دینے میں کافی خوشی ہورہی ہے۔ اس ایلیویٹڈ پل کو خاص طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔ ایک نیچے سڑک ہے، اس کے اوپر  ایلیویٹڈسڑک ہے۔ پھر ایک  ایلیویٹڈ سڑک ہے۔

Recommended