Urdu News

چیف آف آرمی سٹاف جنرل ایم ایم نروانے سری لنکا کے دورے پر روانہ

چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) جنرل ایم ایم نروانے

 

چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) جنرل ایم ایم نروانے 12 سے 16 اکتوبر 2021 تک سری لنکا کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔ بطور سی او اےایس سری لنکا کا یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔

دورے کے دوران، وہ ملک کی اعلیٰ فوجی اور سویلین قیادت سے ملاقات کریں گے جہاں وہ بھارت اور سری لنکا کے دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔ آرمی چیف سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے سینئر عہدیداروں سے متعدد ملاقاتوں اور دفاع سے متعلقہ مختلف امور پر خیالات کا تبادلہ کرکے سری لنکا اور بھارت کے درمیان بہترین دفاعی تعاون کو آگے بڑھائیں گے۔ وہ سروس چیفس کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے، چیف آف آرمی سٹاف سری لنکن فوج کے ہیڈ کوارٹرز، گجابا ریجمنٹل ہیڈ کوارٹرز اور سری لنکن ملٹری اکیڈمی کا دورہ کریں گے۔

سی اواےایس بھارت اور سری لنکا کے درمیان مشترکہ مشق کے اختتام کے مرحلے کا مشاہدہ کریں گے، "میترا شکتی مشق"، اور بعدازاں، بٹالینڈا میں ڈیفنس سروسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں طلباء اور اساتذہ سے خطاب کریں گے۔

آرمی چیف سری لنکا کے معزز صدر اور معزز وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔

Recommended