Urdu News

بارہ سال سے کم عمر بچوں کو حج 2023 کی اجازت نہیں:اسلم خان

بارہ سال سے کم عمر بچوں کو حج 2023 کی اجازت نہیں:اسلم خان

رائے پور، 23 فروری

 چھتیس گڑھ ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین محمد اسلم خان نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا  ممبئیکے سرکلر نمبر۔2سے موصولہ اطلاع کے مطابق سعودی عرب حکومت کے ذریعہ 12سال سے کم عمر کے بچوں کو حج۔2023 میں اجازت نہیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لہٰذا  حج 2023 کے لئے اب  12 سال سے کم عمر کے بچوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایسے بچوں کی درخواستوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی نے سرکلر 2 میں دی ہے۔ مزید معلومات کے لیے چھتیس گڑھ اسٹیٹ حج کمیٹی رائے پور کے دفتر سے ٹیلی فون نمبر 0771-4266646 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Recommended