Urdu News

ہندوستان اورامریکہ کی مخالفت پر بحرہند سے باہر نکلا چین کا جاسوس جہاز

ہندوستان اورامریکہ کی مخالفت پر بحرہند سے باہر نکلا چین کا جاسوس جہاز

چینی میزائل ٹریکنگ جہاز یانگ وانگ -5 اس ماہ کے شروع میں آئی او آرمیں پہنچا تھا

نئی دہلی ، 14 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

 بھارت اورامریکہ کے احتجاج کے باوجود چین کا میزائل ٹریکنگ جہاز یانگ وانگ 5 ، جو چند روز قبل بحر ہند کے علاقے میں داخل ہوا تھا، اب خطے سے باہر نکل گیا ہے۔

چینی جاسوس جہاز ہندوستانی بحریہ کے جہازوں کی مسلسل نگرانی میں تھا جس میں طویل فاصلے تک نگرانی کرنے والے ڈرون اور سمندری گشتی طیارے شامل تھے۔ دو چینی جاسوس بحری جہاز یوآن وانگ-6 اوریوآن وانگ- 5 تین ماہ سے بحر ہند کے علاقے میں چکر لگا رہے تھے۔

چین اپنے بحری جہاز یوآن وانگ- 6 اوریوآن وانگ 5 کو’ ریسرچ جہاز ‘ کہتا ہے ، یعنی ایک بحری جہاز جس کا کام سمندر میں سائنسی تحقیق کرنا ہے۔ بھارت اور امریکہ انہیں ‘ ’جاسوسی جہاز ‘ سمجھتے ہیں ، یعنی ایسا جہاز دو دیگر ممالک کی جاسوسی کے لیے تعینات کیا جاتا ہے۔

یوآن وانگ 5 نامی چینی بحریہ کا جہاز 16 اگست کو سری لنکا کی ہمبنٹوٹا بندرگاہ پر پہنچا۔ اس وقت بھارت اور امریکہ نے احتجاج کیا اور سری لنکا سے کہا کہ چینی جہاز کو یہاں رکنے کی اجازت نہ دی جائے۔

دراصل چین نے سری لنکا کو ہمبنٹوٹا بندرگاہ کے لیے 1.5 ارب ڈالر کا قرض دیا تھا، جس میں ناکامی پر چین نے سری لنکا سے یہ بندرگاہ 99 سال کے لیز پر لے لی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ بھارت اور امریکہ کے احتجاج کے باوجود سری لنکا چینی جہاز کو ہمبنٹوٹا بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے نہیں روک سکا۔ تمل ناڈو میں ہمبنٹوٹا بندرگاہ سے کنیا کماری کا فاصلہ تقریباً 451 کلومیٹر ہے۔

Recommended