Categories: قومی

ای ایس آئی کارپوریشن کی اٹل بیمت ویکتی کلیان یوجنا کے تحت اب کلیموں کوایفیڈیوٹ فارم کے ذریعے بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے

ای ایس آئی کارپوریشن کی اٹل بیمت ویکتی کلیان یوجنا  کے تحت اب کلیموں کوایفیڈیوٹ فارم کے ذریعے بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے

کلیم کو اسکین کی ہوئی کاپیوں کے ساتھ آن لائن بھیجا جائے گا

ای ایس آئی کارپوریشن نے 20 اگست 2020 کو اپنی میٹنگ میں ’اٹل بیمت ویکتی کلیان یوجنا‘ میں توسیع کرکے اُسے یکم جولائی 2020 سے 30 جون 2021 کردیا ہے۔  یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اس اسکیم کے تحت دیئے جانے والے ریلیف کی شرح موجودہ اوسط یومیہ آمدنی کے 25 فیصد سے بڑھا کر اوسط یومیہ آمدنی کے 50 فیصد کے برابر کردیا جائے اور  کووڈ-19 وبائی بیماری کے دوران ان کارکنوں کو راحت دینے کے لیے جو بے روزگار ہوگئے ہیں، 24 مارچ 2020 سے 31 دسمبر 2020 کی مدت کے لیے  مجاز شرائط میں بھی نرمی کی جائے ۔

نرم شدہ شرائط کے تحت اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کے رد عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے یہ محسوس کیا گیا کہ ایفیڈیوٹ فارم کی شکل میں کلیم داخل کرنے کی شرط سے کلیم داخل کرنے والوں کو دقت پیش آرہی ہے۔ فیض یافتگان کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ  کلیم داخل کرنے والے جن افراد نے اٹل بیمت ویکتی کلیان  یوجنا کے تحت آن لائن اپنے کلیم بھرے ہیں اور مطلوبہ دستاویزات کی اسکین کی ہوئی کاپیاں اپ لوڈ کی ہیں انھیں ذاتی طور پر کلیم داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ان دستاویزات میں آدھار اور بینک تفصیلات کی کاپیاں شامل ہیں۔ اگر دستاویزات آن لائن کلیم بھرنے کے وقت اپ لوڈ نہیں کی گئی ہیں تو کلیم کرنے والا اُس کا پرنٹ ا ٓؤٹ جو دستخط شدہ ہوگا ضروری دستاویزات کے ساتھ داخل کرے گا۔ ایفیڈیوٹ فارم میں کلیم داخل کرنے کی شرط اب ختم کردی گئی ہے۔

بھارت میں ای ایس آئی اسکیم

ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن ایک سوشل سکیورٹی تنظیم ہے جو جامع سوشل سکیورٹی فوائد فراہم کر رہی ہے مثلاً مناسب طبی دیکھ بھال اور ضرورت کے وقت بہت سے نقد فائدے۔ ضرورت کےاس وقت میں کام کاج  کے دوران زخمی ہونا، بیماری اور موت وغیرہ شامل ہیں۔ یہ اسکیم تقریباً 3.49 کروڑ کارکنوں کے  فیملی یونٹوں کا احاطہ کرتی ہے اور اپنے 13.56 کروڑ فیض یافتگان کو بے مثال نقد فائدے اور مناسب طبی دیکھ بھال فراہم کرتی ہے۔آج یہ بنیادی ڈھانچہ کئی گنا بڑھ چکا ہے جس کی 1520 ڈسپنسریاں (جس میں موبائل ڈسپنسریاں بھی شامل ہیں) 307 آئی ایس ایم یونٹس اور 159 ای ایس آئی اسپتال، 793 برانچ / پے آفسز اور 64 علاقائی نیز ذیلی علاقائی دفاتر شامل ہیں۔ ای ایس آئی اسکیم پر  آج ملک کی 37 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے 566 اضلا میں عمل کیا جارہا ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago