Urdu News

انکم ٹیکس ایکٹ1961 کی دفعات 206 اے بی اور 206 سی سی اے کے تحت ان کی عملی افادیت اور اس کے استعمال سے متعلق وضاحت

Finance Minister Nirmala Sitharaman

 

 

فائنینس ایکٹ 2021 نے آمدنی ٹیکس ایکٹ 1961 میں دو نئی دفعات یعنی 206 اے بی اور 206 سی سی اے کا اضافہ کیا ہے جو یکم جولائی 2021 سے نافذ العمل ہوں گی۔ ان دفعات کے تحت یہ بات لازم ہوتی ہے کہ چند ایسے افراد جو ریٹرن فائل نہیں کرتے (مخصوص افراد )کو اعلیٰ شرح کی ٹیکس کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ یہ شرح متعین کردہ شرح سے دوگنی یا پانچ فیصد، جو بھی زیادہ ہو، کے بقدر ہوگی۔

ان دونوں تجاویز کے نفاذ کے لئے، ٹیکس منہا کرنے والا / کلکٹر کے لئے لازم تھا کہ وہ کٹوتی سے قبل ہر لحاظ سے اس امر کو یقینی بنائے کہ جس شخص کے سلسلے میں ٹیکس کی کٹوتی کی جا رہی ہے، یا ٹیکس وصولا جا رہا ہے وہ مخصوص زمرے کا فرد ہے۔ اس کے نتیجے میں مذکورہ ٹیکس کلکٹر/کٹوتی کرنے والے پر اضافی نفاذ کی ذمہ داری عائد ہوتی تھی۔ اس اضافی وزن کو کم کرنے کی غرض سے براہِ راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ نے مذکورہ دفعات 206 اے بی اور 206 سی سی اے کے سلسلے میں نفاذ کے متعلق ایک نیا عملی اصول جاری کیا ہے۔ نفاذ کی یہ شکل پہلے سے ہی آمدنی ٹیکس محکمے کے رپورٹنگ پورٹل (https://report.insight.gov.in) پر مصروف عمل ہے۔

ٹیکس کٹوتی کرنے والے/ کلٹر کے ذریعہ صرف سنگل پین (پین سرچ) یا ملٹی پل پین (اجتماعی سرچ) ڈال کر اس نفاذی پہلو کو بروئے کار لایا جا سکتا ہے اور اس بات کا تعین کیا جا سکتا ہے کہ جس شخص سے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، کیا وہ شخص واقعتاً مخصوص زمرے کا فرد ہے یا نہیں۔ پین سرچ سے حاصل ہونے والا نتیجہ اسکرین پر ظاہر ہو جائے گا، جسے پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔بلک سرچ یا اجتماعی سرچ کی صورت میں نتیجہ ڈاؤن لوڈ کیے جانے کے لائق فائل کی شکل میں ظاہر ہوگا جسے ریکارڈ کے لئے رکھا جا سکتا ہے۔

افادیت کی منطق اور اس کے جواز کی وضاحت سی بی ڈی ٹی کے 2021 کے سرکولر نمبر 11 مؤرخہ 21 جون 2021 میں کی گئی ہے جو  (https://www.incometaxindia.gov.in/communications/circular/circular_11_2021.pdf)پر  دستیاب ہے۔  اس سرکولر نے ٹیکس کٹوتی کرنے والے/کلکٹروں کی ذمہ داریوں کو مزید ہلکا کر دیا ہے کیونکہ اس کے ذریعہ اس امر کو یقینی بنایا گیا ہے کہ جس شخص سے ٹیکس کاٹا جا رہا ہے اس کے بارے میں مالی سال کے آغاز میں ہی مذکورہ عمل کے ذریعہ جانکاری حاصل کی جا سکتی ہے اور اس صورت میں پورے مالی سال کے دوران غیر مخصوص فرد کے پین کی جانچ کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔

نئی افادیت کے حامل پہلو کے ساتھ حکومت نے اپنی اس عہد بندگی کا اعادہ کیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے ذریعہ ٹیکس کی ادائیگی کے تمام تر پہلوؤں کو سہل بنایا جائے گا۔


 

Recommended