Urdu News

پونچھ مغل روڈ کے علاقے میں دہشت پسندوں اور پولیس وفورسز کے مابین جھڑپ جاری

پونچھ مغل روڈ کے علاقے میں دہشت پسندوں اور پولیس وفورسز کے مابین جھڑپ جاری

پونچھ مغل روڈ کے علاقے میں دہشت پسندوں اور پولیس وفورسز کے مابین جھڑپ جاری

سری نگر،14دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

پونچھ میں دہشت پسندوں اور پولیس وفورسز کے مابین جھڑپ،ایک مقامی دہشت پسند زندہ گرفتار وسیع علاقہ محاصرے میں گولیوں کاتبادلہ جاری نمائندے کے مطابق16راشٹریہ رائفلز اورجموں وکشمیرپولیس نے11دسمبر کو ایک 46سالہ شخص طالب حسین ولدغلام حسین ساکنہ چی ڈگرانی بفلازکے لواحیقن کی جانب سے

ا س کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس اسٹیشن میں درج کرنے کے بعد 46سالہ طالب حسین کوباز یاب کرنے کے لئے تلاشی کارروائی شروع کی، کہ اس دوران پولیس وفورسز کا دہشت پسندوں کے ساتھ 13دسمبر کوعلی الصبح رابطہ ہوا۔

پولیس وفورسز نے ایک مقامی دہشت پسند کو زندہ گرفتار کرنے کادعویٰ کیا

پولیس وفورسز نے دہشت پسندوں کوسرنڈر کرنے کی پیشکش کی جو دہشت پسندوں نے ٹھکرا دی، اور پولیس وفورسز پرگولیاں چلائی تاہم ا س دوران ایک مقامی دہشت پسند جسکاتعلق وادی کشمیرسے بتایاجارہاہے

پولیس وفورسز کے سامنے خود سپردگی کی،جب کہ ذرائع کے مطابق دو غیرملکی دہشت پسند پولیس وفورسز کے ساتھ برابر گولیوں کاتبادلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ پولیس وفورسز نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کرتلاشی کارروائی بڑے پیمانے پرشروع کردی ہے۔

پونچھ میں مغل روڈ کے علاقے میں دہشت پسندوں

ڈی جی پی نے اس بات کی تصدیق کی کہ چھتا پانی پونچھ میں مغل روڈ کے علاقے میں دہشت پسندوں اور پولیس وفورسز کے مابین گولیوں کاتبادلہ ہو اہے۔

ڈی جی پی کے مطابق تین دہشت پسندوں پرمشتمل گروپ کے محاصرے میں آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ تاہم ایک دہشت پسند نے پولیس و فورسز کے سامنے سرنڈر کرلیاہے۔

دو دہشت پسند وں کے جانب سے

جب کہ دو دہشت پسند وں کے جانب سے وقفے وقفے سے گولیاں چلائی جارہی ہے اور ان پرقابو پانے کے لئے پولیس وفورسز اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ڈی جی پی کے مطابق محاصرے میں لئے گے دونوں دہشت پسندوں پرجلد ہی قابو پایاجائے گا اور ان کے بارے میں تمام تفصیلات سامنے لائے جائیں گے۔

Clashes continue between terrorists and police forces in the Poonch Mughal Road area

Recommended