Urdu News

وزیراعلیٰ یوگی نے 1.90 لاکھ کاروباریوں میں 16 ہزار کروڑ کا قرض تقسیم کیا

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ

لکھنؤ، 30 جون (انڈیا نیرٹیو)

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو لوک بھون میں ایم ایس ایم ای لون میلے کے دوران روزگار پر مبنی اسکیموں کے 1.90 لاکھ مستفدین میں 16,000 کروڑ روپے کا قرض تقسیم کیا۔ قرض کی تقسیم کا یہ پروگرام ریاست کے تمام اضلاع میں بھی منعقد کیا گیا۔ اس کے ساتھ وزیر اعلیٰ نے سال 2022-23 کے لیے 2.95 لاکھ روپے کی سالانہ لون اسکیم کا بھی آغاز کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2017 سے قبل یہ علاقہ نظر انداز کیا گیا تھا۔ جب ریاست میں بی جے پی کی حکومت بنی تو اس پر کام شروع کردیا گیا۔ یہ ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج تھا۔ زراعت کے علاوہ روزگار کا کوئی ذریعہ نہیں تھا۔ اس میں بھی 200 ترقیاتی بلاکس کو ڈارک زون قرار دیا گیا۔ مرکز کے تعاون اور رقم کی کوئی کمی نہیں تھی۔ جب ہماری حکومت آئی تو نہ صرف زرعی شعبے کو آگے بڑھایا گیا بلکہ روایتی اسکیم کو آگے بڑھانے کے لیے 2018 میں او ڈی او پی اسکیم شروع کی گئی۔ اس اسکیم کی مدد سے ہم 88 ہزار کروڑ سے ایک لاکھ 55 ہزار کروڑ برآمد کر رہے ہیں۔

 ملازمت دینے والا نوجوان

 اتر پردیش میں کہا جاتا تھا  کہ یہاں زیادہ لوگوں کو قرض دیا جائے۔ کوئی نہیں جانتا تھا کہ کس کو قرض دینا ہے۔ آج ان روایتی صنعتوں سے وابستہ لوگوں کے چہروں پر رونق ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ ہمیں نوکری کی تلاش میں گھومنے  والے  نوجوان  نہیں  نوکری دینے والے نوجوان کی ضرورت ہے۔

او ڈی او پی کے پانچ سہولتی مراکز کا افتتاح کیا 

وزیر اعلیٰ یوگی  نے تقریب کے دوران  اوڈی اوپی کے پانچ مراکز کا افتتاح بھی کیا۔

 او ڈی او پی آگرہ، امبیڈکر نگر، سیتا پور، اعظم گڑھ اور سدھارتھ نگر کے ان پانچ سہولت مراکز کا افتتاح کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے تمام سہولت مراکز کے آپریٹرز سے ورچوئلی  بات چیت کی۔ سب کو خوش آمدید کہا اور حکومت کی  جانب سے ہر سہولت فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

خزانہ اور پارلیمانی امور کے وزیر سریش کھنہ نے کہا کہ 2012 سے 2017 کے درمیان لوگ کہتے تھے کہ اگر ہم بیرنگ لگا کر  فیکٹری  کو  لے جا سکتے تو ہم چلے جاتے۔ پچھلے پانچ  برس  میں یوگی کی قیادت میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ آج ایک لاکھ 55 ہزار کروڑ روپے برآمد ہو رہی ہے۔ ریاست میں امن و امان ہوگا تب روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے یہ سب کر کے دکھایا۔ یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب دو سال کورونا کا سامنا کرنا پڑا۔ ہم قرض دینے کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ایم ایس ایم ای کے وزیر راکیش سچن نے کہا کہ آج اتر پردیش کا ماحول بدل گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی کی قیادت میں قانون کی حکمرانی قائم ہوئی ہے۔ ملک بھر کے کاروباری لوگ اتر پردیش میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ ایم ایس ایم ای سیکٹر کے کاروباری افراد اس قرض میلے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

Recommended