Urdu News

سی این جی،پی این جی ایک بار پھر مہنگا، دہلی میں 49.76 روپے فی کلو

سی این جی،پی این جی ایک بار پھر مہنگا، دہلی میں 49.76 روپے فی کلو

نئی دہلی، 13 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

اندراپرستھ گیس لمیٹڈ (آئی جی ایل) نے دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ آئی جی ایل نے ٹویٹ کیا کہ بدھ کی صبح 6 بجے سے دہلی میں سی این جی کی قیمت 49.76 روپے فی کلو ہوگی۔ وہیں پی این جی دارالحکومت میں 35.11 روپے فی ایس سی ایم کی شرح سے دستیاب ہوگی۔ قابل ذکرہے کہ گزشتہ 12 دنوں میں دوسری بار سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

آئی جی ایل نے ٹویٹ کیا کہ دارالحکومت دہلی میں سی این جی کی نئی قیمت 49.76 روپے فی کلو ہو گی، نوئیڈا۔ گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں اس کی قیمت 56.02 روپے فی کلو ہوگی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل دوسرے دن مستحکم

چین سمیت دنیا کے کچھ ممالک میں کوئلے کے بحران کی وجہ سے قدرتی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمت نے خام تیل کو بھی متاثر کیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل 84 ڈالر کے قریب پہنچ گیا ہے۔ تاہم، پبلک سیکٹرکی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے مسلسل دوسرے روز بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ پٹرول دارالحکومت دہلی میں بدھ کو فی لیٹر104.44  روپے اور ڈیزل93.17  روپے رہا۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے دوسرے میٹروز، ممبئی، چنئی اور کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت بالترتیب،110.38  روپے، 101.76 روپے،اور105.05 روپے فی لیٹر رہا۔ اس کے ساتھ ہی ڈیزل کی قیمت بالترتیب 101.00 روپے، 97.56 روپے اور 96.24 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ اس مہینے میں اب تک پٹرول 2.80 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے، جبکہ ڈیزل 3.30 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ چین سمیت کچھ ممالک میں کوئلے کے بحران کی وجہ سے قدرتی گیس اور خام تیل کی قیمتوں میں زبردست چھلانگ لگ رہی ہے۔ تاہم، امریکی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے اختتام پر کل برینٹ کروڈ 0.23 ڈالر کی کمی سے 83.42 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ وہیں، ڈبلیو ٹی آئی خام قیمت 0.10 ڈالر اضافے کے ساتھ 80.52 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

Recommended