Urdu News

کوئلہ اور کانکنی کے شعبے ملک کی تعمیر میں خاطر خواہ حصہ ڈال رہے ہیں – مرکزی وزیر پرہلاد جوشی

کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی

 

کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کہا کہ ملک میں کوئلہ اور کان کنی کا شعبہ وزیر اعظم کے آتم نربھر بھارت کے وژن کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کی تعمیر اور خود کفالت کی سمت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

آج یہاں کوئلہ اور کانکنی کی وزارت کے تحت مرکزی سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں (سی پی ایس ایز) کے غیر سرکاری ڈائریکٹرز (این او ڈی) کے لیے پہلے اورینٹیشن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ غیر سرکاری ڈائریکٹرز (این او ڈی) سی پی ایس ای کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئلہ اور کان کنی کے شعبے روزگار پیدا کرنے والے سب سے بڑے شعبے ہیں۔ جناب جوشی نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کی تعمیر میں کوئلے اور کان کنی کے شعبوں کے بہترین استعمال کی طرف دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعلی پیداواری اہداف حاصل کرنے کے لیے شعبے تبدیلی کے موڈ میں ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OD0W.jpg

کوئلہ، کانکنی اور ریلویز کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے، کوئلہ کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر انل کمار جین، کوئلہ اور کانکنی کی وزارتوں کے سینئر افسران اور ذیلی تنظیموں کے غیر سرکاری ڈائریکٹرز (این او ڈیز) نے اورینٹیشن پروگرام میں شرکت کی۔

Recommended