وزارت دفاع کے تحت ساحلی دفاع کی مشق سی وِجل21 اختتام پذیر

Coastal Exercise C Vigil 21 under the Ministry of Defense concludes

نئی دہلی ،14 جنوری(انڈیا نیرٹیو)

حسب سابق اس بار بھی وزارت دفاع کے تحت چلنے والی ساحلی دفاع سے متعلق مشق سی وجل21 روایت کے مطابق منعقد کی گئی اور 12اور 13جنوری کو اختتام پذیر ہو گئی ۔

واضح رہے کہ سی وِجل مشق یہ ساحلی دفاع کی دو روزہ مشق ہوتی ہے جو ہر سال وزارت دفاع کے تحت منعقد کی جاتی ہے اس سال بھی یہ مشق 12اور13جنوری کو اختتام پذیر ہوئی ۔

سی وِجل کی تصوراتی اور جغرافیائی توسیع میں ملک کی پوری ساحلی پٹی اور ای ای زیڈ، نیز امن سے جنگ کے اوقات تک کے ہنگامی حالات سے متعلق مشقیں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ساحلی سلامتی کے سلسلے میں کسی طرح کی خلاف ورزی کی امکانی صورت میں ساحل پر اس سے نمٹنے کے اقدامات کی بھی مشق کی گئی۔

مشقوں میں ساحلی سلامتی سے متعلق پورے سازو سامان اور عملے کی تنصیب و تعیناتی ، بھارتی بحریہ(آئی این)کے زمینی اثاثوں اور ساحلیگارڈ(سی جی)کی تعیناتی بھی شامل ہے۔

ان مشقوں میں بحری پولس اور کسٹمز کے اثاثوں کی بھی بڑی تعداد میں تعیناتی شامل ہے۔ان مشقوں میں آئی این اور سی جی طیاروں اور ہیلی

کاپٹروں نے پوری ساحلی پٹی پر نگرانی کی۔

ان طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو، ساحلی پلیٹ فارموں سے کچھ دور بحری جہازوں میں خصوصی کام کاج والے عملے کی کارکردگی کے لئے کام پرلگایا گیا تھا۔

ملک کے ساحل سمندر بڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ،غیر ملکی تجارتی اور امپورٹ و ایکسپورٹ کی تمام تر سر گرمیاں ساحل سمندر واقع بندرگاہوں سے ہی منسلک ہوتی ہیں اس لیے اس تعلق سے وزارت دفاع کافی سنجیدہ ہے ۔

لہٰذا بندرگاہوں کی سیکورٹی نظام کو بھی مشقوں میں شامل کیا گیا اور سبھی بندرگاہوں پر کسی طرح کے بحران سے نمٹنے سے متعلق منصوبوں کے موثر ہونے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سمندر کے راستے کی جانے والی دہشت گردانہ کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے ریاستی پولس ٹیموں، بھارتی بحریہ کے بحری کمانڈوز اور قومی سلامتی گارڈ کے کمانڈوز کو بھی مشقیں کرائی گئیں۔

مشقوں میں شامل مختلف ایجنسیوں کے مابین تعاون اور تال میل ، ساحلی دفاع کے تناظر میں پیش قدمی کی یقین دہانی کی علامت رہے۔ ان مشقوں کا سمندر میں ساحلی دفاع اور قومی سلامتی میں اضافے کے دیرپا اثرات مرتب ہوں گے۔

واضح ہے کہ اس دو روزہ مشق میں سبھی متعلقہ فریقوں نے پر جوش طریقے سے حصہ لیا جس سے اس دو روزہ مشق کے مقاصد کا حصول ممکن ہو ۔