نئی دہلی، 04 جنوری (انڈیا نیریٹو)
اگلے چار دن دہلی-این سی آر کے لیے سردی کے لحاظ سے ‘مشکل’ ثابت ہوسکتے ہیں۔انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) نے ان دنوں تک کے لئے دہلی-این سی آر میں ا یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ اس مدت کے دوران دہلی، ہریانہ، مغربی اتر پردیش، پنجاب میں گھنی سے بہت گھنی دھند پڑ سکتی ہے۔
یہی نہیں دہلی میں اس دوران پارہ 4 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ بدھ کے روز دہلی کا کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے دہلی سمیت پنجاب، ہریانہ، مغربی اترپردیش میں سردی کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، دھند اور جزوی طور پر ابر آلود آسمان کی وجہ سے پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش میں شدید سردی پڑ رہی ہے۔