نئی دہلی، 04 نومبر -این سی آر میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کا معاملہ آج سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ ایک وکیل نے چیف جسٹس یو یو للت کی صدارت والی بنچ کے سامنے اس معاملے کا ذکر کرتے ہوئے جلد سماعت کا مطالبہ کیا۔اس پر عدالت نے معاملے کی سماعت 10 نومبر کو کرنے کا حکم دیا۔
معاملے کا ذکر کرتے ہوئے درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ دہلی این سی آر میں ہوا بہت خراب سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس پر فوری ایکشن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پرالی جلانے کی وجہ سے اے کیو آئی کی سطح 500 تک پہنچ گئی ہے۔ دہلی این سی آر کا اے کیو آئی کبھی 500 تک نہیں پہنچا۔ عدالت کو اس پر فوری مداخلت کی ضرورت ہے جس کے بعد عدالت نے 10 نومبر کو سماعت کا حکم دیا۔