Urdu News

مشترکہ کمانڈرز کانفرنس میں فوجی وژن تیار ہوگا

مشترکہ کمانڈرز کانفرنس میں فوجی وژن تیار ہوگا


مشترکہ کمانڈرز کانفرنس میں فوجی وژن تیار ہوگا

نئی دہلی ، 05 مارچ (انڈیا نیرٹیو) 

گجرات کے کیوڑیامیں جاری مشترکہ کمانڈرز کانفرنس کے دوران تینوں فوجوں کے ساتھ مشترکہ فوجی وژن تیار کیا جائے گا۔ اس کا مقصد فوج ، فضائیہ اور بحریہ کے ذریعہ مستقبل میں ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی وضع کرنا ہے۔

 وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ،وزارت دفاع کے سکریٹریوں سمیت تینوں فوج کے اعلی کمانڈروں کی کانفرنس میں شرکت کے لیے جمعہ کی صبح کیوڑیا پہنچے۔ فوجی دستوں کے سربراہ سی ڈی ایس بپن راوت تینوں فوجوں کے سربراہان کے ساتھ پہلے ہی وہاں موجود ہیں۔

یہ چوتھا مشترکہ کمانڈرز کانفرنس ہے جو دہلی سے باہر ہو رہا ہے۔ 2014 تک ، یہ کانفرنس دارالحکومت دہلی میں ہی منعقد ہوئی تھی ، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے دہلی سے باہر ایک آپریشنل علاقے میں منظم کرنے کی تجویز دی ،اس لیےاب یہ کانفرنس دہلی سے باہر منعقد ہوئی ہے۔

Recommended