Urdu News

ممتا بنرجی کی سیاسی بیان بازی میں زبان کی ناشائستگی پر تشویش کا اظہار

ممتا بنرجی کی سیاسی بیان بازی میں زبان کی ناشائستگی پر تشویش کا اظہار


 ممتا بنرجی کی سیاسی بیان بازی میں زبان کی ناشائستگی پر تشویش کا اظہار

کولکاتہ ، 26 فروری (انڈیا نیرٹیو)

مغربی بنگال میں انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں نے اپنی فضا بنانے کے لئے ہر طرح کی جوڑ توڑ کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اعلیٰ قائدین ریاست میں حکومت بنانے کی کوششوں کے ساتھ عوامی تعلقات اور انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ بی جے پی کے ہر سوال کا جواب دینے کے لیے ترنمول سپریمو ممتا بنرجی نے اکیلے ہی مورچہ سنبھال رکھا ہے۔

الزامات اور جوابی الزامات کے درمیان زبانی جنگ اتنی تیز ہو گئی ہے کہ سیاسی لیڈران اپنے مخالفین کے لئے غیر مہذب الفاظ کا استعمال کرنے سے بھی نہیں چوک رہے ہیں۔

سیاسی بیان بازی میں ناشائستہ زبان کے استعمال پر دانشوروں نے تشویش کااظہار کیا ہے۔

انتخابات میں اس طرح کی زبان کے وقار مجروح ہونے کے بارے میں ، سیاسی تجزیہ کار سورن بھٹاچاریہ نے کہا کہ سیاست میں ، چہرے یا جسم کی ساخت پر تبصرہ کرنا غیر مہذب ہے ، لیکن ممتا ایسا ہی کررہی ہیں۔ سیاسی رہنماؤں کی زبان ان کی ذہنیت کا عکاس ہوتی ہے۔

ایشیاشری تشار سیل نے کہا کہ ممتا بنرجی کی عمر بڑھ رہیہے اور وہ بہت پریشان بھی رہتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امت شاہ کو وہ موٹا بھائی کے نام سے پکارتی ہیں تاکہ شاہ اپنی جسمانی صحت کا خاص خیال رکھیں۔

دراصل ، دو دن قبل وزیر اعلی نے ہگلی ضلع کے شاہ گنج گراؤنڈ میں وزیر اعظم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کچھ ایسے الفاظ کا استعمال کیا جس بی جے پی کو بالکل پسند نہیں آیا ۔

 یہاں تک کہ انہوں نے وزیر اعظم کو جھوٹا ، فراڈ ، فسادی ، بزنس مین بھی کہا۔ انہوں نے نریندر مودی اور امیت شاہ کا موازنہ راکشسوں سے کیا۔ بدھ کے روز ، ممتا نے ایک جلسہ عام میں کہا کہ ایک راکشس اور دیتیہ حکومت چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کےجسم میں گندگی ہے۔ انہوں نے نریندر مودی کے لیے غیر مہذب لفظ کااستعمال کیا۔

Recommended