Urdu News

جنوب مغربی مانسون کے اگلے 24 گھنٹے کے دوران مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں، چھتیس گڑھ کے باقی علاقوں، میں آگے بڑھنے کیلئے حالات سازگارہیں

جنوب مغربی مانسون

 نئی دہلی:12جون،2021۔بھارت کے محکمہ موسمیات کے موسم کی پیش گوئی کرنے والے قومی مرکز کے مطابق :

اہم موسمی خصوصیات:

  • جنوب مغربی مانسون شمال مغربی خلیج بنگال کے باقی حصوں ، اڈیشہ کے کچھ اور حصوں ، مغربی بنگال کے زیادہ تر علاقوں اورجھارکھنڈ اور بہار کے کچھ علاقوں میں آگے بڑھ گیا۔ مانسون کی شمالی  حد (این ایل ایم) کا 20.5ڈگری شمالی عرض البلد/ 60 ڈگری مشرقی طول البلد کے درمیان اور 27 ڈگری شمالی / 85.0 ڈگری مشرقی  عرض البلدکے درمیان دیو، سوت، نندُر بار،رائے سین، دموہ، امریا، پینڈرا روڈ، بولنگیر، بھوبنیشور، باری پاڈا، پورولیا، دھنباد، دربھنگہ سے گزرنا جاری ہے۔اگلے 24 گھنٹے کے دوران مدھیہ پردیش کے کچھ اور علاقوں ، چھتیس گڑھ کے بقیہ علاقوں، اڈیشہ، مغربی بنگال، جھارکھنڈ اوربہار اورمشرقی اترپردیش کے کچھ حصوں میں جنوب مغربی مانسون کے آگے بڑھنے کیلئے حالات سازگار ہیں۔
  • شمال مغربی خلیج بنگال اورمغربی بنگال اور شمالی اڈیشہ کے آس پاس کے ساحلی علاقوں پر اب ہواکے کم دباؤ کا حلقہ بناہواہے۔ متعلقہ سمندری گردش وسطی کرہ ٔ  متغیرہ کی سطح تک پھیلی ہوئی ہے اور جنوب مغرب جانب بلندی کے ساتھ جھکی ہوئی ہے۔ اگلے دو تین دونوں کے دوران اس کے اور زیادہ وسیع ہونے اور مغرب – شمال مغرب کی جانب مکمل اڈیشہ ، جھارکھنڈاور شمالی چھتیس گڑھ میں بڑھنے کا امکان ہے۔
  • نچلے کرۂ متغیرہ  کی سطحوں پر جنوبی پنجاب سے  شمال مغربی خلیج بنگال   اور شمالی اڈیشہ کے آس پاس کے ساحلی علاقوں پر ہوا کاکم دباؤ کاعلاقہ شمال مغرب کے مرکز تک جاتا ہے۔ اگلےتین  چار دنوں کے دوران مشرق- مغرب میں کم دباؤ کا علاقہ بنے رہنے کاامکان ہے۔ اس کے علاوہ مغربی ساحل پر نچلی سطحوں پر تیز جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں اور مغربی ساحل پر غیرساحلی ہوا کا کم دباؤ کاعلاقہ بناہواہے۔ یہ صورتحال اگلے چار سے پانچ دنوں تک رہنے کاامکان ہے۔
  • اس کے اثرات سے اگلےتین سے چار دنوں کے دوران اڈیشہ،چھتیس گڑھ، مشرقی مدھیہ پردیش، ودربھ، تلنگانہ میں بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے ۔ اگلے چار سے پانچ دنوں کے دوران مغربی بنگال اور سکم  ، بہار جھارکھنڈ،اترپردیش اور اتراکھنڈ میں بھاری بارش کے ساتھ وسیع طور پر نہایت شدید بارش ہوسکتی ہے۔ اگلےپانچ دنوں کے دوران مہاراشٹر ،گوا اور کرناٹک کے ساحلی اور آس پاس کے ساحلی ضلعوں میں بھاری سے بہت بھاری بارش کے ساتھ شدید بارش ہوسکتی ہے۔ 12 سے 15 جون کے دوران کونکن اور گوا میں ،14 اور 15 جون2021 کو  وسطی  مہاراشٹر میں الگ الگ جگہوں پر بہت بھاری بارش کا بھی امکان ہے۔ 12 سے 15 تاریخ کے دوران کیرل میں الگ الگ مقامات پر بھی بھاری بارش ہونے کی امید ہے۔
  • اڈیشہ،جھارکھنڈ، بہار، چھتیس گڑھ، اترپردیش، پنجاب،ہریانہ، شمال مغربی بھارتی ہمالیہ پر معتدل سے سخت گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کاامکان ہے اور اگلے چار پانچ دنوں کے دوران بجلی گرنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس سے لوگوں اور باہر کام کرنے والے  جانوروں  کو خطرہ ہوسکتا ہے۔
  •  
  •  
  •  

Recommended