Urdu News

سی آر پی ایف کے یوم تاسیس پر وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی طرف سے مبارک باد

وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی ، 27 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نےملک کی سب سے بڑی نیم فوجی دستہ ’سنٹرل ریزرو پولیس فورس‘ (سی آر پی ایف) کے یوم تاسیس پرمبارکباد دی ہے۔

منگل کو ایک ٹویٹ پیغام میں وزیر اعظم نے کہا’’فورس کے سبھی بہادرعملہ اوران کے گھر والوں کو فورس کے یوم تاسیس پر مبارکباد۔ سی آر پی ایف اپنی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے لئے جانا جاتا ہے۔ اس فورس کا ملک کے سکیورٹی نظام میں اہم کردار ہے۔ اٹوٹ قومی اتحاد کو برقرار رکھنے میں اس کا تعاون قابل تحسین ہے‘‘۔

سی آر پی ایف کے یوم تاسیس پر شاہ کی مبارکباد

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کے سب سے بڑے سنٹرل ریزرو پولیس (سی آر پی ایف) کو یوم تاسیس پر مبارکباد دی ہے۔منگل کو اپنے ٹوئٹ پیغام میں مسٹر شاہ نے کہا ’’ہمارے سی آر پی ایف کے تمام بہادر اہلکاروں کو یوم تاسیس کی مبارک باد۔ یہ بہادر فورس ملک کی داخلی سلامتی اور قومی سالمیت کو برقرار رکھنے اورملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ملک مادر وطن کی حفاظت کے لئے ان کے حوصلہ اور عزم کو سلام پیش کرتا ہے۔‘‘

سی آر پی ایف مرکزی وزارت داخلہ کے تحت کام کرتا ہے اور اس کا مرکزی کردار ریاست اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں پولیس کی مدد کرنا ہے۔ اس کے علاوہ یہ فورس انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ فورس 27 جولائی 1939 کو ’کراؤن رپریزنٹیٹیو پولیس‘ کے نام سے قائم کی گئی تھی۔ آزادی کے بعد 28 دسمبر 1949 کو آر پی ایف ایکٹ نافذ ہوا تو اس کا نام ’سنٹرل ریزرو پولیس فورس ‘رکھا گیا۔

 

Recommended