Categories: قومی

کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتیں ویکسین پر سیاست کر رہی ہیں: نڈا

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے کہا ہے کہ بی جے پی دنیا کی واحد ایسی سیاسی جماعت ہے جو عوام کے دکھ اور تکلیف میں مسلسل شامل ہو کور ان کی خدمت کو اپنا بنیادی اصول سمجھتی ہے جبکہ کانگریس سمیت حزب اختلاف کی کچھ جماعتوں کے پاس ویکسن پر سیاست کرنے کے علاوہ کوئی اور کام نہیں ہے۔

پیر کو یہاں ہماچل پردیش کے لئے دو آکسیجن پلانٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور ریاست کے لیے کووڈ راحتی اشیا روانہ کرنے کے ایک پروگرام میں ، مسٹر نڈا نے کہا ’’کورونا انفیکشن کے آتے ہی، وزیر اعظم نریندر مودی نے ’ہندوستان میں تیار ویکسین‘ کے لیے کاروباری افراد اور سائنس دانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اسی کا نتیجہ رہا کہ 9 ماہ میں ہی دو دو میڈ ان انڈیا ٹیکے تیار ہوگئے۔ لیکن کانگریس سمیت کچھ اپوزیشن جماعتوں نے شروع ہی سے اس عمل کا مذاق اڑایا۔ یہاں تک کہ ویکسین کو بدنام کیا گیا۔ اسے منظوری دینے کے عمل پر سوال اٹھا کر ملک کو بدنام کرنے کی سازش رچی گئی اور لوگوں کو گمراہ کیا گیا، آج وہی پارٹیاں ویکسین پر ہنگامہ کررہی ہیں۔

مسٹر نڈا نے کہا کہ آج 13 کمپنیاں یہ ویکسین بنارہی ہیں۔ اس سال کے آخر تک ، ویکسی نیشن کا مکمل انتظام ہوجائے گا۔

بی جے پی صدر نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم کی رہنمائی میں بی جے پی مسلسل ملک بھر میں ’سیوا ہی سنگتھن ابھیان‘ چلارہی ہے۔ مرکز کی بی جے پی حکومت کے سات سال پورے ہونے کے موقع پر 30 مئی سے ملک کے ایک لاکھ گاؤوں کو ہدف میں رکھ کر پارٹی کے کارکنان ، ممبران پارلیمنٹ ، ممبران اسمبلی ، وزراء اور عہدیدار خدمات کے کام کررہے ہیں۔ اب تک 20 ریاستوں کی رپورٹ آگئی ہے اور ہم نے ان ریاستوں سے ایک لاکھ سے زیادہ دگاؤوں تک پہنچ کر اس ہدف مکمل کرلیا ہے۔ اسی طرح 28 مئی سے 30 مئی تک ملک بھر میں خون کے عطیہ دینے والے کیمپوں کے انعقاد کے ذریعہ 50 ہزار بلڈ یونٹ جمع کرنے کا ہدف رکھا تھا ، جسے بھی حاصل کرلیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ بن گیا ہے اور اس تباہی نے انسانیت کو کافی نقصان پہنچایا ہے ، ہم سب پریشان ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس وقت ملک کے عوام کے ساتھ ان کے دکھ درد میں متحد ہوکر کھڑے ہونے کا وقت آگیا۔ پچھلے سال ، مسٹر مودی نے نو مہینوں تک ملک کے 80 کروڑ لوگوں کو مفت اناج فراہم کرایا تھا اور اس بار بھی دو مہینوں کے لیے یہ انتظام کیا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago