Urdu News

کورونا کے خلاف جنگ میں کانگریس پارٹی حکومت کے ساتھ: سونیا گاندھی

کانگریس صدر سونیا گاندھی

کورونا کے خلاف جنگ میں کانگریس پارٹی حکومت کے ساتھ: سونیا گاندھی

نئی دہلی ، 27 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے درمیان ، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے اس وبا کے خلاف جنگ میں مرکزی حکومت کی ہر طرح سے مدد کرنے کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج ہماری ترجیح کورونا وائرس سے ملک کے شہریوں کی حفاظت کرنا ہوگی ، اس کے لیے بہتر ہوگا کہ باہمی اختلافات سے باز رہا جائے۔

کانگریس صدر نے کہا کہ فی الحال حکومت کی توجہ طبی نگہداشت کے مراکز پر نہیں ہے ، جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے وقت میں ، سب کوکورونا کے خلاف جنگ میں متحد ہونے کی کوشش کرنی چاہیے۔ کانگریس کی صدر نے یہ باتیں ایک قومی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی ہیں۔

سونیا گاندھی نے مزید کہا ’میرا مانناہے کہ کورونا کے خلاف لڑائی’آپ کی بنام ہماری‘سرکارکی لڑائی نہیں ہے۔ یہ ملک بنام کورونا کی جنگ ہے۔ چناں چہ کورونا کے خلاف جنگ کو سیاست سے بالاتر ہوکر

ایک قوم کی حیثیت سے مل کر لڑنا ہو گا۔ ”انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کو یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ کانگریس یا دیگر جماعتیں صرف مدد کررہی ہیں ، یہاں دشمن صرف وبا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملک اس طرح کے پیچیدہ حالات سے ابھرا ہے اور اس بار بھی ہم مل کر ایک ملک اور جمہوریت کے طور پر ملک کو بحران سے نکالیں گے۔

Recommended