Urdu News

کانگریس کا یوم تاسیس: سابق وزیر دفاع انٹونی نے پارٹی ہیڈ کوارٹرپر ترنگا لہرایا

کانگریس کا یوم تاسیس: سابق وزیر دفاع انٹونی نے پارٹی ہیڈ کوارٹرپر ترنگا لہرایا

کانگریس کا یوم تاسیس: سابق وزیر دفاع انٹونی نے پارٹی ہیڈ کوارٹرپر ترنگا لہرایا

Congress Founding Day

نئی دہلی ، 28 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

انڈین نیشنل کانگریس پیر کو اپنا 136 واں یوم تاسیس منارہی ہے۔ اس موقع پر ، سابق وزیر دفاع اور سینئر رہنما اے کے انٹونی نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ترنگا لہرایا۔ جب کہ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اس تقریب میں شریک نہیں ہوئیں۔

سابق صدر راہل گاندھی نجی دورے پر ملک سے باہر ہیں۔ تاہم ، پارٹی ورکنگ کمیٹی کے تمام ممبران موجود تھے ، جن میں پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا ، تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال ، عبوری خزانچی پون کمار بنسل ،غلام نبی آزاد شامل ہیں۔

سونیا گاندھی پروگرام میں شریک نہیں ہوسکی تھیں لیکن انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کے حقوق پامال ہو رہے ہیں۔ چاروں طرف آمریت کا عنصر موجود ہے۔

جمہوری اور آئینی اداروں کو ختم کیا جارہا ہے۔ بے روزگاری عروج پر ہے۔ کھیت اور کھلیان پر حملہ کیا جارہا ہے اور ملک کے کسانوں پر کالے قانون نافذ کیے جارہے ہیں۔

Congress Founding Day

Recommended