Urdu News

زرعی بل پر کسانوں کو گمراہ کر رہی ہے کانگریس۔ کلستے

زرعی بل پر کسانوں کو گمراہ کر رہی ہے کانگریس۔ کلستے

زرعی بل پر کسانوں کو گمراہ کر رہی ہے کانگریس۔ کلستے

کسانوں کی آمدنی اضافہ کرنے والا ہے یہ نیا زرعی بل

مرکزی وزیر مملکت برائے اسٹیل پھگن سنگھ کلستے نے کہا ہے کہ مرکز کی مودی حکومت کے ذریعہ زرعی ترمیمی بل کسانوں کے مفاد میں ہے۔ یہ زرعی بل کسانوں کی آمدنی بڑھانے والا ہے اور ان کی آزادی بڑھانے والا بل ہے۔ اس کے ذریعہ کسانوں کو یہ آزادی ملے گی کہ کسان اپنی فصل منڈی، مارکیٹ یا اس ریاست میں بیچ سکتا ہے جہاں پر اس مرضی کے مطابق قیمت مل رہا ہو۔ اس سے کسانوں کی آمدنی بڑھے گی۔

مرکزی وزیر مملکت برائے اسٹیل پھگن سنگھ کلستے نے یہ بات بروز اتوار شیوپوری دورے کے دوران پریس کانفرنس میں کہی۔ مرکزی وزیر مملکت کلستے نے کہا کہ کانگریس نے کبھی کسانوں کے مفاد کی فکر اپنی حکومت کے دور میں نہیں کی لیکن اب مرکز کی مودی حکومت کسان کے مفاد میں اچھے قدم اٹھا رہی ہے تو کانگریس کسانوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ کم از کم امدادی قیمت کو قانون کا درجہ نہیں دئے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ زرعی قانون کسانوں کے مفاد میں ہے اور جہاں تک کم از کم امدادی قیمت کی بات ہے تو یہ انتظام پہلے سے بھی تھا اور آج بھی ہے۔ ہماری حکومت نے تو کم از کم امدادی قیمت میں گزشتہ کچھ سالوں میں 30 سے 100 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔اتوار کو شیوپوری دورے پر آئے مرکزی وزیر برائے اسٹیل پھگن سنگھ کلستے کا آدیواسی سماج نے صافا اور پھولوں کا ہار پہنا کر اعزاز کیا۔ سرکٹ ہاؤس میں مرکزی وزیر مملکت نے شیوپوری کے قبائلی طبقے کے لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ضلع انتظامیہ کو ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت دی۔ وہیں پوہری علاقے کے بھی کئی گاؤں میں اتوار کو مرکزی وزیر نے دورہ کرکے یہاں پر قبائلی سماج کے لوگوں سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ کلستے نے کہا کہ آنے والے وقت میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شیوراج حکومت اچھا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت پہلے لوگوں سے جھوٹے وعدے کرکے اقتدار میں آئی اور اپنے کرتوت سے گر گئی۔

Recommended