Urdu News

آسام سے کانگریس ممبر پارلیمنٹ سشمتا دیو سنگھ نے چھوڑی کانگریس

ممبر پارلیمنٹ سشمتا دیو سنگھ

آسام سے کانگریس ممبر پارلیمنٹ سشمتا دیو سنگھ نے چھوڑی کانگریس

نئی دہلی: آسام سے کانگریس کا بڑا چہرہ رہیں سشمتا دیو سنگھ(Sushmita Dev Singh) نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ شب کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو اپنا استعفیٰ سونپا اور ٹوئٹر پر اپنی پروفائل میں کانگریس کی سابق رکن بھی جوڑ لیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کانگریس خواتین صدر کے عہدہ کے آگے بھی سابق لگا دیا ہے۔

واضح رہے کہ سشمتا دیو سنگھ کانگریس کی اہم خاتون لیڈر تھیں۔ وہ آل انڈیا مہیلا کانگریس کے صدر کے عہدے پر فائز تھیں۔ حالانکہ ابھی تک ان کے استعفیٰ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Recommended