Urdu News

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پنڈت نہرو کو ان کی 58ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پنڈت نہرو کو ان کی 58ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 27 مئی (انڈیا نیرٹیو)

کانگریس صدر سونیا گاندھی اور پارٹی لیڈروں نے جمعہ کو ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کی 58 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔

سونیا گاندھی سمیت کئی کانگریس لیڈروں نے آج شانتی و ن میں پنڈت نہرو کی سمادھی  پر پھول چڑھائے۔ اس دوران کانگریس کی جانب سے شانتی و ن میں پنڈت نہرو کی یاد میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پنڈت نہرو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے خیالات پنڈت جواہر لال نہرو کی موت کے 58 سال بعد بھی موزوں ہیں۔

کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سرجے والا نے پنڈت نہرو کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم، جدید آزاد ہندوستان کے خالق اور ہندوستان کو سائنسی، اقتصادی، صنعتی اور مختلف شعبوں میں آگے لے جانے والے آنجہانی پنڈت جواہر لال نہرو کی برسی پر سلام۔

قابل ذکر ہے کہ ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت نہرو کی پیدائش 14 نومبر 1889 کو الہ آباد میں ہوئی تھی۔ ان کا انتقال 27 مئی 1964 کو دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ پنڈت جواہر لال نہرو نے تقریباً 17 سال تک وزیر اعظم کے طور پر ملک کی کمان سنبھالی تھی۔ لوگ انہیں چاچا نہرو کے نام سے بھی پکارتے تھے۔

Recommended