Categories: قومی

نوجوانوں کے حقوق کے لیے کانگریس کا ستیہ گرہ جاری رہے گا: راہل گاندھی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے کہا کہ ان کی پارٹی نوجوانوں کے حقوق کے لیے لڑنے کے لیے ستیہ گرہ جاری رکھے گی۔ نوجوانوں کو انصاف ملنے تک ستیہ گرہ نہیں رکے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پیر کو ایک ٹویٹ میں راہل گاندھی نے کہا کہ پی ایم مودی اپنے 'دوستوں ' کو 'دولت ویر' بنا کر ملک کے ہوائی اڈے 50 سال کے لیے دے کر اور نوجوانوں کو صرف چار سال کے معاہدے پر 'آگنیویر' بنا رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
راہل نے کہا کہ آج پورے ملک میں کانگریس پارٹی 'اگنی پتھ' کے خلاف نوجوانوں کے مفاد میں ستیہ گرہ کر رہی ہے۔ نوجوانوں کو انصاف ملنے تک یہ ستیہ گرہ نہیں رکے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے فوج میں نوجوانوں کو چار سال کی سروس دینے کے لیے اگنی پتھ اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبہ کو نوجوان اور فوج مخالف قرار دیتے ہوئے کانگریس پارٹی ملک بھر میں مظاہرہ کر رہی ہے۔ ماضی میں کانگریس کے سینئر لیڈروں نے دہلی کے جنتر منتر پر اس منصوبہ کے خلاف احتجاج میں ستیہ گرہ کیا تھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago