Categories: عالمی

وزیر اعظم نریندر مودی نے جی-7 میں عالمی مفاد میں ہندوستان کے تعاون کو کیا اجاگر

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو دنیا کے سات امیر ترین ممالک کی تنظیم جی-7 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ اس دوران، انہوں نے ہندوستان کی عالمی بہبود اور موسمیاتی تبدیلی کو روکنے کے لیے کی جا رہی کوششوں پر روشنی ڈالی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ جی-7 آب و ہوا، توانائی اور صحت کے سیشن میں وزیر اعظم نریندر مودی نے سبز ترقی، صاف توانائی، پائیدار طرز زندگی اور عالمی بہبود کے لیے ہندوستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔وزیراعظم جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں جس میں دنیا کی سات امیر ترین معیشتوں کے رہنما یوکرین کی جنگ، خوراک کی حفاظت اور انسداد دہشت گردی سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم نریندر مودی، جوجی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے یہاں پہنچے تھے، نے پیر کو   جرمن چانسلر اولاف شولز سے ملاقات کی۔ سربراہی اجلاس کے آغاز سے قبل جرمن چانسلر نے ان کا استقبال کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے یہاں جی-7 سربراہی اجلاس کے مقام پر امریکی صدر جو بائیڈن، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے بھی ملاقات کی۔ گروپ فوٹو سے پہلے ایک دوسرے سے مختصر گفتگو کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایک گروپ فوٹو کے لیے کینیڈا کے وزیر اعظم ٹروڈو کے ساتھ کھڑے ہوئے، پی ایم مودی ان کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ اس دوران امریکی صدر بائیڈن وزیراعظم مودی کی طرف  بڑھے اور ایک دوسرے کا استقبال کیا اور گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ دونوں رہنما آج شام دو طرفہ ملاقات کرنے والے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago