Urdu News

سبل کے عدم اطمینان کے بعد ہوئی کانگریس اسٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ ، انتخابی نتائج اور زرعی قانون کے امور پر تبادلہ خیال

سبل کے عدم اطمینان کے بعد ہوئی کانگریس اسٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ ، انتخابی نتائج اور زرعی قانون کے امور پر تبادلہ خیال

سبل کے عدم اطمینان کے بعد ہوئی کانگریس اسٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ ، انتخابی نتائج اور زرعی قانون کے امور پر تبادلہ خیال

نئی دہلی ، 18 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

بہار اسمبلی انتخابات کے ساتھ ہی مختلف ریاستوں میں ہوئے ضمنی انتخابات میں کانگریس کے مظاہرہ کو لے کر پارٹی میں اٹھ رہے احتساب کی بات کو دیکھتے ہوئے گزشتہ دنوں کانگریس اسٹیئرنگ کمیٹی نے میٹنگ کی ۔ یہ اجلاس پارٹی کے سینئر رہنما کپل سبل کے انتخابات میں شکست پر عدم اطمینان کا اظہار کرنے کے بعد ہوا ہے۔

منگل کی شام کانگریس اسٹیرنگ کمیٹی کی ورچوئل میٹنگ میں تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال ، میڈیا چیئرپرسن رندیپ سنگھ سرجے والا ، سینئر رہنما امبیکا سونی اور جنرل سکریٹری مکل واسنک نے شرکت کی۔ اجلاس میں بہار کے انتخابی نتائج کے علاوہ گجرات ، منی پور ، مدھیہ پردیش اور باقی ملک کے ضمنی انتخاب کے نتائج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ پارٹی کی جانب سے زرعی قوانین کے خلاف چلائی جانے والی مہم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیکن کانگریس کے دو سینئر قائدین احمد پٹیل اور اے کے انٹونی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

در حقیقت ، سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے بہار اسمبلی انتخابات میں شکست پر کانگریس کی قیادت سے سوال کیا۔ ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سبل نے کانگریس پارٹی کو احتساب کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کے لیے شاید ہر شکست ایک عام واقعہ کی طرح ہے۔ اسی لئے بہار کے انتخابات اور ضمنی انتخابات میں حالیہ کارکردگی کے بارے میں کانگریس پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے ابھی تک کوئی سوچ اور فکر سامے نہیں آئی ہے ۔ شاید وہ سمجھتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ پارٹی میں اس قسم کے عدم اطمینان پیدا ہونے کے بعد ہی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

Recommended