Urdu News

دہلی میں مسلسل بارش جاری، ٹریفک اور پانی جماؤ سے لوگ پریشان

دہلی میں مسلسل بارش جاری، ٹریفک اور پانی جماؤ سے لوگ پریشان

نئی دہلی ، 13 ستمبر

دارالحکومت دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں پیر کو ہلکی بارش کے ساتھ عام طور پر بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دارالحکومت میں آج کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو اتوار سے دو ڈگری زیادہ ہے۔ اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 23.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا، جو معمول سے دو ڈگری کم تھا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا ۔ آئی ایم ڈی کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

دہلی میں سنیچر سے ہی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس کی وجہ سے پانی جمع ہونے اور ٹریفک جام سے لوگوں کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ آج صبح جاری موسم بلیٹن کے مطابق ’’اگلے دو گھنٹوں کے دوران شمالی دہلی ، گڑھ مکتیشور ، کھیکڑا ، باغپت ، نروانا ، کیتھل ، روہتک ، کھرکھونڈا کے الگ الگ مقامات اور آس پاس کےعلاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوگی‘‘۔

آئی ایم ڈی نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’اگلے دو گھنٹوں کے دوران ہریانہ کے روہتک ، کوروکشتر ، گوہانا ، کرنال ، پانی پت ، راجوند ، اسندھ ، سفیدوں ، جند ، ہانسی ، سیوانی ، میھم ، توشم اور آس پاس کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی باش ہو گی ‘‘ ۔

Recommended