Urdu News

کورونا عالمی وبا سے عالمی نظام کو نئی شکل دینے اور طرز فکر بدلنے کا ایک موقع فراہم ہوا:وزیراعظم

@PMO India

کورونا عالمی وبا سے عالمی نظام کو نئی شکل دینے اور طرز فکر بدلنے کا ایک موقع فراہم ہوا:وزیراعظم

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کووڈ-19وبا نے عالمی نظام کو نئی شکل دینے اور اپنی سوچ کو ایک بار پھر روشن بنانے کا موقع فراہم کیا ہے۔

وزیراعظم مودی نے چھٹے رائے سینا مذاکرات کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بنی نوع انسان، اُس وقت تک اِس عالمی وبا کو شکست نہیں دے سکتا جب تک ہرایک شخص، ہر ایک جگہ ، اپنی شہریت سے قطع نظر اِس وبا سے باہر نہ آجائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، بہت سی مجبوریوں کے باوجود بھارت نے 80 سے زیادہ ملکوں کو ویکسین سپلائی کیے ہیں۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ اس عالمی وبا کے دوران بھارت نے اپنے کہے کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے، اپنے ایک ارب تیس کروڑ شہریوں کے تحفظ کی کوشش کی ہے اور عالمی وبا سے نمٹنے کی دوسروں کی کوششوں میں بھی مدد کی ہے۔ انہوں نے عالمی رہنماوں سے بھی کہا کہ وہ فاقہ کشی اور غریبی جیسے مسائل کو دور کرنے میں تعاون دیں۔ جناب مودی نے کرہ ارض کے تحفظ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ 

اپنی تقریر میں جناب مودی نے کہا کہ اِس مرتبہ کے رائے سینا مذاکرات، انسانی تاریخ میں ایک اہم وقت میں منعقد کیے جارہے ہیں۔

اِس تقریب کا انعقاد وزارت خارجہ اور آبزرور ریسرچ فاونڈیشن نے مِل کر کیا ہے۔ 2021 کی اِس کانفرنس کا موضوع ہے”ہیش ٹیگ وائرل دنیا: اِس کا پھوٹ پڑنا، اِس کا پھیلنا اور قابو سے باہر ہونا“۔

Recommended