Urdu News

کورونا ویکسی نیشن کو لے کربی جے پی ترنمول کانگریس آمنے سانے

کورونا ویکسی نیشن کو لے کربی جے پی ترنمول کانگریس آمنے سانے

کورونا ویکسی نیشن کو لے کربی جے پی ترنمول کانگریس آمنے سانے

Corona vaccination against Lakers By BJP and Trinamool Congress

کولکاتہ ، 10 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

مغربی بنگال میں کورونا کی وبا کے خلاف ویکسی نیشن کے ذریعے آخری جنگ کے دوران بھی ایک اور جنگ جاری ہے۔ الزام ہے کہ ممتا بنرجی کی حکومت مرکزی حکومت کے ذریعہ مفت میں وصول کی جانے والی ویکسین کو اپنابتاکر پروپیگنڈا کررہی ہے۔ اور لوگوں کو گمراہ کررہی ہے۔

در حقیقت ، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے نام پر ریاستی پولیس اہلکاروں کے موبائل پر پیغامات موصول ہوئے ہیں ، جس میں کورونا کے خلاف جنگ میں پولیس اہلکاروں کے کردار کی تعریف کی ہے۔

اس میں لکھا ہے کہ ’’ کورونا کے خلاف جنگ میں ایک جان بازکی حیثیت سے آپ کی عزت کرتا ہوں۔ بالکل اسی طرح جیسے آپ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔ آپ اور آپ کا کنبہ ہمیشہ صحت مندرہے۔ “

اس کے علاوہ ، ترنمول کانگریس کے کارکن بینر پوسٹر لگا رہے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ہماری ریاست کے ہر فرد کو مفت کورونا ویکسین دی جائے گی۔

بی جے پی نے اس پر سوالات اٹھائے ہیں۔ بی جے پی کے مرکزی انچارج امیت مالویہ نے ٹویٹ کیا کہ ’’ بنگال میں ، اب سی ایم ممتا بنرجی کورونا ویکسین کے بارے میں جھوٹے دعوے کر رہی ہیں کہ ان کی حکومت تمام فرنٹ لائن کارکنوں کومفت کورونا ویکسین فراہم کررہی ہے۔

اس کے ساتھ ، ٹی ایم سی کیڈر پوسٹرلگارہی ہے جس میں لکھا ہے کہ ہماری ریاست کے ہر فرد کورونا ویکسین مفت دی جائے گی۔جب کہ سچ تو یہ ہے کہ ممتا بنرجی کورونا لڑائی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ ‘‘

Recommended