Urdu News

کرفیو کے اعلان کے بعد احمد آباد میں خریداروں کا ہجوم

کرفیو کے اعلان کے بعد احمد آباد میں خریداروں کا ہجوم

کرفیو کے اعلان کے بعد احمد آباد میں خریداروں کا ہجوم

احمد آباد ، 20 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملوں کی وجہ سے ، آج رات 9 بجے سے احمد آباد میں 57 گھنٹے کرفیو نافذ کرنے کے اعلان کے بعد سے خریداروں کی بھیڑ دیکھنے میں نظر آرہی ہے۔آج صبح سے ہی شہر کی کلوپور سبزی منڈی میں لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔

سبزی منڈی میں لوگوں اور تاجروں کا ہجوم تھا۔لوگوں میں اس بات کا ڈر تھا کہ کہیں بازار نہ بند ہوجائے اور سبزیاں چھوٹے تاجروں تک نہ پہنچ پائیں۔ لوگ راشن کا سامان لینے کے لیے صبح سے ہی باہر تھے۔

احمد آباد میں 57 گھنٹے کرفیو نافذ کرنے کے بعد ، وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے کہا کہ گجرات میں لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ریاست میں کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن گجرات میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہوگا ، یہ ہفتے کے آخرتک کا کرفیو ہے۔

ریاست میں لاک ڈاون کو افواہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی ٰنے کہا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر ہفتہ اور اتوار کو احمد آباد میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ جمال پور پھول منڈی اور سبزی منڈی کو خالی کرایا جارہا ہے۔

Recommended