بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خلیجِ بنگال میں پیدا ہونے والا گردابی طوفان جواد جنوبی اوڈیشہ کے گوپال پور اور پری پہنچنے تک کمزور پڑجائے گا۔ یہ آندھراپردیش، اڈیشہ اور مغربی بنگال کے لئے راحت بھری خبر ہے۔ شرکاکولم میں ایک موت ہونے کی خبر ہے۔ ریلوے نے بیداری کا اظہار کرتے ہوئے اتوار کے لئے کئی ٹرینیں منسوخ کردی ہیں۔ اتوار کو محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پوری کے ساحل سے ٹکرنے سے پہلے گردابی طوفان کمزور ہوا ہے۔ طوفان کمزور پڑنے سے نقصان سے تباہی کم ہونے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی پوری میں بارش شروع ہوگئی ہے۔طوفان کمزور پڑ نے کے بعد بھی اس کے زیر اثر علاقوں میں بھاری بھاری شارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہیک ہ مغربی بنگال میں دریائے گنگا سے ملحقہ علاقوں اور شمالی اوڈیشہ میں مختلف مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ پیر کے روز آسام، میگھالیہ اور تریپورہ کے بھی کئی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر مرتیونجے مہاپاترا نے کہا کہ جواد کے کمزور پڑنے سے بہت زیادہ تباہی تو نہیں ہوگی لیکن اس دوران آندھرا اور اوڈیشہ میں بھاری بارش ہو سکتی ہے جس سجے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس کا جوبھی اثر ہوگا وہ اوڈیشہ کے گنجم، بھدرک اور بالاسور ضلع میں ہوگا اور یہ نقصان گردابی طوفان کی تباہی کے مقابلہ کافی کم ہوگا۔ شریکاکولم، وجیانگرم اور وشاکھاپتنم میں بھی بارش ہوگی۔جواد کے پیش نظر اوڈیشہ حکومت نے ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچ دیا ہے۔ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، کوسٹل گارڈ سمیت مقامی پولیس کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کی صبح 5.30 بجے گردابی طوفان جواد پوری کے ساحل سے 410 کلومیٹر اور وشاکھاپٹنم سے 230 کلومیٹر کے فاصلہ پر مغربی وسطی خلیج بنگال کے اوپر تھا۔ یہاں سے یہ کمزور پڑنا شروع ہوا اور شمال کی جانب بڑھتے ہوئے اگلے 12 گھنٹے میں اس کے کمزور پڑنے کا امکان ہے۔طوفان کمزور پڑتا ہوا شمال-شمال مشرق کی جانب اوڈیشہ کا رخ کرے گا اور اتوار کی دوپہر کو گہرے دباو? میں تبدیل ہوتے ہوئے پوری میں دستک دے گا۔ یہاں سے یہ مزید کمزور ہوتا ہوا مغربی بنگال کی جانب چلا جائے گا۔