Categories: قومی

طوفان جواد، آندھرا پردیش میں خطرہ ٹل گیا،کئی ٹرینیں منسوخ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خلیجِ بنگال میں پیدا ہونے والا گردابی طوفان جواد جنوبی اوڈیشہ کے گوپال پور اور پری پہنچنے تک کمزور پڑجائے گا۔ یہ آندھراپردیش، اڈیشہ اور مغربی بنگال کے لئے راحت بھری خبر ہے۔ شرکاکولم میں ایک موت ہونے کی خبر ہے۔ ریلوے نے بیداری کا اظہار کرتے ہوئے اتوار کے لئے کئی ٹرینیں منسوخ کردی ہیں۔ اتوار کو محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پوری کے ساحل سے ٹکرنے سے پہلے گردابی طوفان کمزور ہوا ہے۔ طوفان کمزور پڑنے سے نقصان سے تباہی کم ہونے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی پوری میں بارش شروع ہوگئی ہے۔طوفان کمزور پڑ نے کے بعد بھی اس کے زیر اثر علاقوں میں بھاری بھاری شارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہیک ہ مغربی بنگال میں دریائے گنگا سے ملحقہ علاقوں اور شمالی اوڈیشہ میں مختلف مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ پیر کے روز آسام، میگھالیہ اور تریپورہ کے بھی کئی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر مرتیونجے مہاپاترا نے کہا کہ جواد کے کمزور پڑنے سے بہت زیادہ تباہی تو نہیں ہوگی لیکن اس دوران آندھرا اور اوڈیشہ میں بھاری بارش ہو سکتی ہے جس سجے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس کا جوبھی اثر ہوگا وہ اوڈیشہ کے گنجم، بھدرک اور بالاسور ضلع میں ہوگا اور یہ نقصان گردابی طوفان کی تباہی کے مقابلہ کافی کم ہوگا۔ شریکاکولم، وجیانگرم اور وشاکھاپتنم میں بھی بارش ہوگی۔جواد کے پیش نظر اوڈیشہ حکومت نے ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچ دیا ہے۔ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، کوسٹل گارڈ سمیت مقامی پولیس کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کی صبح 5.30 بجے گردابی طوفان جواد پوری کے ساحل سے 410 کلومیٹر اور وشاکھاپٹنم سے 230 کلومیٹر کے فاصلہ پر مغربی وسطی خلیج بنگال کے اوپر تھا۔ یہاں سے یہ کمزور پڑنا شروع ہوا اور شمال کی جانب بڑھتے ہوئے اگلے 12 گھنٹے میں اس کے کمزور پڑنے کا امکان ہے۔طوفان کمزور پڑتا ہوا شمال-شمال مشرق کی جانب اوڈیشہ کا رخ کرے گا اور اتوار کی دوپہر کو گہرے دباو? میں تبدیل ہوتے ہوئے پوری میں دستک دے گا۔ یہاں سے یہ مزید کمزور ہوتا ہوا مغربی بنگال کی جانب چلا جائے گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago