Categories: تعلیم

شفافیت اور عدد نگارش کے فروغ کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ناڈ سیل کا قیام

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈیجیٹل انڈیا کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ایک مرتبہ پھر طلبا کی ڈگریوں کو حکومت کے پورٹل یعنی ڈیجی لاکر پر دستیاب کرا کے تعلیمی اداروں میں عدد نگارش کو فروغ دیاہے۔پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کنٹرولر دفتر امتحانات(سی او ای) میں ایک مستقل قومی تعلیمی خزینہ (ناڈ) سیل قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔یونیورسٹی میں ناڈ سیل کی پہل کا مقصد تصدیق و توثیق کے عمل میں شفافیت اور تیزی لانا ہے۔ناڈ سیل کا کام بی۔اے،ایم۔اے اور پی۔ایچ ڈی پروگراموں کی اسناد کوپورٹل پر اپلوڈ کرنا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شیخ الجامعہ نے اس پیش رفت پر مسرت کا اظہار کیاہے اور دفتر کنڑولر آف امتحانات کی کوششوں کی ستائش کی ہے۔انھوں نے خواہش ظاہر کی کہ جامعہ ملک کے دیگر تعلیمی اداروں میں ڈیجیٹل مہم میں کلیدی کردار ادا کرے۔انھوں نے طلبا کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنی اسناد دیکھنے کے لیے ڈیجی لاکر پورٹل پر خود کو رجسٹر کرائیں۔پروفیسر نجمہ اخترنے بتایا کہ ناڈ سیل نے سال دوہزار سولہ۔ سترہ اور دوہزار سترہ۔ اٹھارہ کے بی۔اے اور ایم۔اے پروگراموں کی جملہ اسناد کو ناڈ پورٹل پر ڈال دیا ہے۔جامعہ ملیہ اسلامیہ نے حکومت ہند کی اسکیم اکیڈمک بینک آف کریڈٹ(اے بی سی) کے لیے خود کو رجسٹر کرایا ہے، نئی قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے نفاذ میں جس کی حیثیت میل کے پتھرکی ہے۔یہی وجہ ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ان اعلی ترین مرکزی یونیورسٹیوں میں ایک اہم مقام حاصل ہے جنھوں نے ناڈ پورٹل پر اپنے اعداد و شمار کو بروقت شائع کیا ہے۔نوڈل آفیسر اور ان کی ٹیم خلوص و تندہی سے کام کررہی ہے اور اس بات کا یقین دلایا ہے کہ طلبا کی دیگراسناد ڈیجی لاکر پر جلد از جلد شائع کردی جائیں گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago