Urdu News

تاؤتے طوفان: نقصان کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم مودی کی گجرات آمد

وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی گجرات اوردیوکے علاقوں کا ہوائی سروے کررہے ہیں ، جہاں انتہائی شدید سمندری طوفان ”تاوتے “ سے کافی نقصان ہوا ہے ۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی بھی اس ہوائی سروے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے ہمراہ ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم مودی سوراشٹر کے ساحل پر Una، دیو ، جعفر آباد اور Mahuvaکا جائزہ لیں گے ۔ جناب مودی آج سہ پہر دلّی کیلئے روانہ ہونے سے قبل احمد آباد ہوائی اڈہ پر ایک جائزہ میٹنگ بھی کریں گے ۔ اس سے قبل وزیر اعظم کا بھاؤ نگر ہوائی اڈہ پہنچنے پر گجرات کے گورنر اچاریہ Dev vratاور وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے استقبال کیا تھا ۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے طوفان تاؤتے سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینےکے لئے آج اپنی آبائی ریاست گجرات اور اس سے ملحقہ مرکزی کے زیر کنٹرول علاقہ دیو کے متعدد متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا مسٹر مودی ایئر فورس کے طیارے سے بھاؤ نگر پہنچے اور وہاں سے ایک ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر فضائی معائنہ کیا۔ انہوں نے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع امریلی اور گیر سوم ناتھ اور دیگر متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ بھی کیا۔اس کے بعد انہوں نے احمد آباد میں وزیر اعلی وجے روپانی اور سینئر سکریٹریوں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔

واضح ر ہے کہ 17 مئی کی رات کو دیو کے قریب گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد اس طوفان سے کم از کم 13 افراد کی موت ہوگئی تھی جو ریاست میں دیر رات تک سرگرم تھا۔ اس نے فصلوں ، مکانات ، سڑکوں ، بجلی کے کھمبے وغیرہ کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ اس طوفان سے 80 ہزار سے زیادہ درخت اور 70 ہزار بجلی کے کھمبے بھی اکھڑگئے۔ چھ ہزار سے زائد گاؤں اور 83 کوڈ اسپتالوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ بہت سارے راستے بلاک ہوگئے۔

ریاستی حکومت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ نقصانات کا سروے آج سے شروع ہوگا اور تمام متاثرہ لوگوں کو قانون کے مطابق مالی امداد / معاوضہ دیا جائے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کے تمام 33 اضلاع کے 251 تعلقہ میں سے 226 میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش ہوئی ہے اور ضلع کھیڈا کے ناڈیاڈ میں سب سے زیادہ 226 ملی میٹر ریکارڈ بارش درج کی گئی ہے۔ 24 اضلاع میں 100 ملی میٹر یا اس سے زیادہ ، 86 تعلقہ میں 50 ملی میٹر یا اس سے زیادہ اور 139 میں 25 ملی میٹر یا اس سے زیادہ بارش ہوئی۔

Recommended