Categories: قومی

تاوتے طوفان کا مہاراشٹرا میں قہر جاری

تاو تے طوفان کی وجہ سے مہاراشٹرا میں 6 افراد ہلاک ، 9 زخمی ، 2542 مکانات منہدم ، 12500 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

وزیر اعلی ٰنے انتظامیہ کو امداد اور راحت کے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی

مہاراشٹر میں تاو تے طوفان کی وجہ سے 6 افراد ہلاک اور 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریاست میں طوفان کی وجہ سے 2542 مکانات منہدم ہو چکے ہیں اور 12 ہزار 500 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ریاست کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ٹیم نے پیر کے روز وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو یہ اطلاع دی۔ وزیراعلیٰ نے ساحلی اضلاع کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم اور ضلعی مجسٹریٹ کو امداد اور بچاو کے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔

طوفان سے ہونے والے نقصان کے بارے میں معلومات کے لئے وزیر اعلی ادھاو ٹھاکرے نے پیر کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کا جائزہ اجلاس طلب کیا۔ اس اجلاس میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے طوفان سے ہونے والے نقصان کے بارے میں وزیر اعلی کو ابتدائی معلومات فراہم کیں۔

وزیراعلیٰ نے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ طوفان سے ہونے والے نقصانات کی فوری طور پر رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے طوفان کی وجہ سے گرنے والے بجلی کے کھمبوں اور راستوں میں گرے ہوئے درختوں کو فوری طور پر ہٹانے کی بھی ہدایت دی ہے۔

معلومات کے مطابق ، طوفان کے باعث تھانہ میں 2 ، رائے گڑھ میں 3 اورسندھو درگ میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ اس موقع پر محکمہ موسمیات کے سائنس داں ڈاکٹر کرشنانند ہوسالے کر بھی موجود تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago