Categories: قومی

سمندری طوفان تاوتے گجرات ساحل سے گزر کر کمزور

سمندری طوفان تاوتے گجرات ساحل سے گزر کر کمزور

انتہائی شدید سمندری طوفان تاوتے گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد کمزور ہوکر بہت شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے۔ تاوتے نے اب گجرات ساحل کو پار کر لیا ہے اور آگے بڑھ گیا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے کہا کہ 185 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہواوں کے ساتھ تاوتے کل رات گجرات کے ساحل سے ٹکرایا۔ گجرات کے علاوہ تاوتے کے سبب مہاراشٹر، کیرالہ، گوا کے ساحلی علاقوں میں حکومتوں نے اپنے شہریوں اور متعلقہ حکام کو الرٹ جاری کیا تھا۔ دادر اور نگر حویلی اور دمن و دیو کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ مسلح افواج اورNDRF بچاو کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔

اس سے قبل، کل وزیراعظم نریندر مودی نے گوا، گجرات اور مہاراشٹر کے وزراءاعلیٰ سے بات کی تھی اور بچاو کارروائیوں اور دیگر امدادی اقدامات میں مرکز کی جانب سے مدد کا یقین دلایا تھا۔

کئی شہروں اور گاﺅوں میں بجلی کی سپلائی متاثر ہونے سے اندھیرا چھاگیا۔ گجرات ساحل کے قریب بہت سے درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے ہیں۔ حکام نے سب سے زیادہ متاثر ساحلی اضلاع گیرسومناتھ، امریلی، جوناگڑھ اور بھاونگر میں احتیاط کے طور پر بجلی کی سپلائی منقطع کردی ہے۔ تاﺅتے سمندری طوفان کی وجہ سے مغربی مہاراشٹر میں بجلی کے 23 لاکھ سے زیادہ صارفین متاثر ہوئے ہیں۔ البتہ پال گھر، تھانے، کولھاپور، پونے، سندھودرگ، رتناگری اور رائے گڑھ اضلاع میں 56 فیصد صارفین کی بجلی بحال کردی گئی ہے۔ ممبئی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بھی کَل 114 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا کے جھکڑ چلے اور شدید بارش ہوئی، جس کی وجہ سے بہت سے درخت اکھڑ گئے اور لوکل ٹرین خدمات بھی متاثر ہوئیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago