Urdu News

کیرالہ کے بعد گوا میں ’توکتے‘ کا قہر، کرناٹک میں چار افراد ہلاک

طوفان’توکتے‘ سے تباہی کا منظر

کیرالہ کے بعد گوا میں ’توکتے‘ کا قہر، کرناٹک میں چار افراد ہلاک

بنگلورو ، 16 مئی (انڈیا نیرٹیو)

بحر عرب پر کم دباو کی وجہ سے بنے طوفان’توکتے‘ نے تباہی مچانا شروع کردیا ہے۔ کیرالہ میں تیز بارش کے آغاز کے بعد ، کرناٹک کے ساحلی علاقوں سے گوا تک بارش اور تیز ہواوں سے بڑے نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ کیرالہ کے ساحلی علاقوں میں ہونے والی تباہی کے بعد کرناٹک میں شدید بارش کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سمندری طوفان سے متعدد ریاستوں میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

اتوار کے روز ، طوفان’توکتے‘گوا کے ساحل پر پہنچا ہے۔ گوا کے ساحلی علاقےسے ٹکرانے کے بعد اس کا اثر پنجی میں بھی دیکھنے کو ملا۔گوا کے ساحل پر تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔

 سڑکوں پر کئی جگہ درخت گر چکے ہیں۔ سڑک کے کنارے کھڑی گاڑیوں پر درخت گرنے سے کافی نقصان ہوا ہے۔ اس سے پہلے طوفان نے ریاست کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی تھی۔ کرناٹک میں شدید بارش کی وجہ سے چار افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ریاست کے 73 دیہات’توکتے‘طوفان سے متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ طوفان ’توکتے‘ اتوار کے روز ممبئی سے گزرے گا۔ اس کے پیش نظر ، برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے ایک انتباہ جاری کیا ہے۔ توقع ہے کہ طوفان 18 مئی تک گجرات پہنچ جائے گا۔ اس کے پیش نظر گجرات میں بھی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔گجرات میں طوفان سے نمٹنے کے لئے این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کی گئیں ہیں۔ این ڈی آر ایف گاندھی نگر کے ڈپٹی کمانڈنٹ رن وجے کمار سنگھ نے بتایا کہ آج شام تک 24 ٹیمیں ان کی جگہ پر تعینات کی جائیں گی۔ ان میں سے 13 ٹیموں کو باہر سے طلب کیا گیا ہے۔

Recommended