Urdu News

توکتائی اگلے چوبیس گھنٹے میں شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کر ے گا

@indiametdept

توکتائی اگلے چوبیس گھنٹے میں شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کر ے گا

سمندری طوفانTauktae جو لکشدیپ اور اِس سے متصل جنوب مشرقی اور مشرق۔وسطی بحیرہ ارب پر ہوا کے کم دباو کی شکل میں موجود ہے، اندازہ ہے کہ اگلے 24 گھنٹے میں یہ شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کر لے گا۔ اِس کی وجہ سے مغربی ساحل کے بہت سے علاقوں میں بھاری سے، زیادہ بھاری بارش کے امکانات ہیں۔

امکان ہے کہ یہ شمال – شمال مغرب کی طرف بڑھے اور اِس مہینے کی 18 تاریخ کی صبح تک گجرات کے ساحل کے قریب پہنچ جائے۔

بھارت کے موسمیات کے محکمے(IMD) نے آج لکشدیپ کے دُور دراز کے مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری بارش اور دُور دراز کے مقامات پر کَل بہت بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

کیرالہ میں کچھ مقامات پر شدید سے شدید تر بارش ہونے اور کَل اور پَرسوں دُور دراز کے کچھ مقامات پر بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ تمل ناڈو میں بھی آج کچھ دُور دراز کے مقامات پر بہت زیادہ شدید بارش ہونے کی توقع ہے، جب کہ کرناٹک میں بھی آج اور کَل کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط درجے کی بارش ہونے کا امکان ہے۔

Recommended