Cyclonic Storm Burevi

بھارت کے محکمہ موسمیات کے سمندری طوفان سے متعلق وارننگ ڈویژن کے مطابق . خلیج بنگال کے جنوب مغرب میں سمندری طوفان بوریوی ، مغرب شمال مغرب کی طرف بڑھ گیا ہے. اور پچھلے 6 گھنٹے کے دوران اس کے تحت 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں ہیں۔ یہ طوفان آج بھارتی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے خَلیج بنگال کے جنوب مغرب میں. ترنکومالی کے تقریباََ 240 کلومیٹر مشرق جنوب مشرق پمبن کے470 کلومیٹر. مشرق جنوب مشرق اور کنیا کماری کے 650 کلومیٹر مشرق شمال مشرق میں مرکوز ہوا۔

شمالی تمل ناڈو ، پڈوچیری

قوی امکان ہے کہ یہ اگلے 12 گھنٹے میں اور زیادہ شدت اختیار کرلے. یہ بھی امکان ہے کہ یہ مغرب شمال مغرب کی طرف بڑھ کر سری لنکا کے ساحل کو پار کرکے. 2دسمبر کی شام یا رات کو ترنکومالی کے شمال کے قریب چلا جائے ۔ ایک سمندری طوفان کے طورپر اس کے تحت 80سے 90 میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں ۔ قوی امکا ن ہے کہ اس کے بعد مغرب شمال مغرب کی طرف بڑھ جائے اور3دسمبر کی صبح خلیج منار. اور اس سے متصل کومورن علاقے میں پہنچ جائے۔

بھارت کے محکمہ موسمیات

سمندری طوفان جس کے تحت 70سے 80 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔3دسمبر کی تقریباََ دوپہر پمبن کے بہت قریب مرکوز ہوجائے گا۔اس کے بعد یہ تقریباََ مغرب جنوب مغرب کی طرف چلا جائے گا اور کنیا کماری اور پمبن کے درمیان جنوبی تمل ناڈو کے ساحل کو پار کرجائے گا۔4 دسمبر کی صبح سویرے اس کے تحت 70سے 80 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جو 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے جھکّڑوں کی شکل اختیار کرسکتی ہیں۔

سمندری طوفان

جنوبی تمل ناڈو (کنیا کماری ،ترونیل ویلی ، تتوکڑی ،تنکاسی ،راماناتھا پورم اور سوگنگائی )پر 2 اور 3دسمبر کو کچھ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش اور الگ الگ جگہوں پر انتہائی بھاری بارش کا قوی امکان ہے۔ جنوبی کیرالہ ( ترواننتا پورم ، کولم ،پٹنم تتّا اور الپو یا ) میں 3دسمبر کو اور کہیں کہیں بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔ 2 اور 4دسمبر 2020 کو جنوبی تمل ناڈو پر بہت بھاری بارش کا امکان ہے اور 3 اور 4دسمبر کو جنوبی کیرالہ میں بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔

Cyclonic Storm Burevi.