Urdu News

جودھپور میں شادی تقریب میں سلینڈر پھٹا، چار کی موت

جودھپور میں شادی تقریب میں سلینڈر پھٹا

جودھپور، (راجستھان)، 9 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

 جودھپور ضلع کے شیرگڑھ علاقے کے بھونگرا گاؤں میں شادی تقریب میں سلینڈر پھٹنے سے خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔ گیس سلینڈر میں دھماکے کے بعد لگی آگ میں بارات میں شامل ہونے آئے 63 سے زیادہ لوگ جھلس گئے۔ اب تک چار لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ سنگین جھلسے 51 لوگوں کو جودھپور کے مہاتما گاندھی اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔وہاں علاج کے دوران دو معصوموں کی موت ہوگئی۔ 10 سے زیادہ لوگ 80 فیصد سے زیادہ جھلسے ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ ہمانشو گپتا نے کہا ہے کہ اب تک چار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ انہوں نے ایس پی انل کیال کے ساتھ بھونگرا گاؤں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور مرکزی جل شکتی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق بھونگرا کے رہائشی سگت سنگھ گوگادیو کے بیٹے کی شادی جمعرات کو ہونی تھی۔ یہ تمام لوگ بارات کی روانگی کے لیے گاو?ں میں جمع ہوئے تھے۔ دھماکہ کھانے سے قبل سلینڈر سے گیس لیکیج کے باعث ہوا۔ دھماکہاتنا زوردار تھا کہ مکان کی ایک چھت گر گئی۔

آر سی اے کے چیئرمین ویبھو گہلوت اور شیر گڑھ ایم ایل اے مینا کنور اسپتال پہنچے اور لوگوں کی خیریت دریافت کی۔

حادثے میں سگت سنگھ کے خاندان میں دولہا سریندر سنگھ، اس کے والد شکتی سنگھ، ماں داکو کنور، بہن رسالا کنور، بھائی سانگ سنگھ، بھابھی پونم کنور اور دو بھتیجے اے پی اور رتن بھی جھلس گئے ہیں۔ حادثے کے بعد گاؤں کا ماحول غمگین ہے۔

Recommended