Urdu News

پاکستان کےساتھ جنگ میں شہیدکیپٹن ملاکی یادمیں بیٹیوں نےٹرافی کاآغازکیا

کپتان مہندر ناتھ ملا

پاکستان کے ساتھ 1971 کی جنگ میں ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس کھکری کے ساتھ موت کو گلے لگانے والے جہاز کے کپتان مہندر ناتھ ملا کی بیٹیوں نے اپنے والد کے اعزاز میں ایک ٹرافی دینے کی ابتدا کی ہے۔

 اسے ‘کیپٹن ایم این ملا میموریل آؤٹ اسٹینڈنگ اسٹوڈنٹ ایوارڈ’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ نیوی چلڈرن اسکول کے دو بچوں کو دیا جائے گا۔ کیپٹن ملا کو نمایاں بہادری اور لگن کا مظاہرہ کرنے پر بعد از مرگ مہا ویر چکر سے نوازا گیا تھا۔

ہندوستانی بحریہ  کے جنگی جہاز آئی این ایس کھکھری کا پورا نام انڈین نیول شپ کھکری تھا۔ 1971 کی ہند و پاک جنگ کے دوران 9 دسمبر 1971 کی رات کو پاکستانی آبدوز پی این ایس ہنگور نے جہاز کو تباہ کیا تھا۔

 جہاز دیو کے ساحل سے 40 ناٹیکل میل دور 18 افسران اور 176 ملاحوں کے ساتھ ڈوب گیا۔ جہاز کے اس وقت کے کیپٹن کمانڈنگ آفیسر مہندر ناتھ ملا نے خود کو بچانے کے بجائے اپنے پورے عملے کا ساتھ دیا۔

انہوں نے اپنی لائف جیکٹ جونیئر افسر کو دی اور تمام ساتھیوں سمیت جہاز میں رہنے کا حکم دیا۔ کیپٹن ملا بعد میں یہ دیکھنے کے لئے اوپر واپس گئے کہ کیا مزید امدادی کارروائیاں کی جا سکتی ہیں۔ اسی دوران کیپٹن ملا کو اپنے جہاز کے ساتھ سمندر کی گہرائیوں میں ڈوبتے دیکھا گیا۔

 کیپٹن ملا کو نمایاں بہادری اور لگن کا مظاہرہ کرنے پر بعد از مرگ مہا ویر چکر سے نوازا گیا۔ جہاز کے دونوں کمانڈروں منو شرما اور لیفٹیننٹ کندن مل کو ملک کا دوسرا سب سے بڑا بہادری ایوارڈ ملا تھا۔

آنجہانی کیپٹن مہندر ناتھ ملا کی بیٹیوں امیتا ملا واٹل اور انجلی کول نے دہلی کے نیوی چلڈرن اسکول (این سی ایس) میں اپنے والد کے اعزاز میں ٹرافی کی بنا ڈالی ہے۔ ایک تقریب کے دوران اسکول کو 1.50 لاکھ روپئے کی رقم اور رولنگ ٹرافی سے نوازا گیا۔

Recommended