Urdu News

ڈی ڈی سی انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع،ووٹنگ جاری

ڈی ڈی سی انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع،ووٹنگ جاری

ڈی ڈی سی انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع،ووٹنگ جاری

سری نگر، 28 نومبر( انڈیا نیرٹیو)

انتخابات کو پرامن طریقہ سے انجام دینے کے لیے پولنگ مراکز کے آس پاس سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پہلگام بلاک میں بھاری تعداد میں لوگ گھروں سے نکل کر حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پہلگام علاقے میں رائے دہندگان کی اکثر تعداد پسماندہ پہاڑی طبقہ سے وابستہ ہے اور ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے والی ایک خاتون اور 5 مرد امیدوار بھی پہاڑی طبقہ سے وابستہ ہیں۔

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ کے لیے رائے دہندگان کی قطار دیکھی گئی۔ بڈگام کے رائیتھن میں واقع گورنمنٹ سیکنڈری اسکول میں پولنگ مرکز قائم کیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کے پیش نظر ضلع بانڈی پورہ کے حلقہ انتخاب سمبل میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

ووٹرز کا کہنا ہے کہ ’آج ہم تعمیر وترقی کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ آج تک ہمیں جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اب ہمیں ان مشکلات سے چھٹکارا ملے گا، اور ہمارے علاقے میں ترقی کا دور شروع ہو جائے گا‘۔

ضلع کولگام میں بھی ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گیے ہیں۔ صبح سے ہی مختلف پولنگ مراکز پر رائے دہندگان کی اچھی تعداد نظر آرہی ہیں۔ضلع کولگام میں 223 پولنگ بوتھ قائم کیے گیے ہیں۔ اس دوران مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتیندر سنگھ نے ٹویٹ کے ذریعے عوام سے اپیل کی کہ’جموں و کشمیر میں پہلی بار ہونے والے تاریخی ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈال کر اپنا جمہوری حق استعمال کریں۔‘

Recommended