Urdu News

ڈیکن یونیورسٹی بھارت میں اپنا بین الاقوامی برانچ کیمپس قائم کرنے والی پہلی غیرملکی یونیورسٹی بن گئی

ڈیکن یونیورسٹی بھارت میں اپنا بین الاقوامی برانچ کیمپس قائم کرنے والی پہلی غیرملکی یونیورسٹی بن گئی

 نئی دلی۔ 3؍ مارچ

ڈیکن یونیورسٹی، جو آسٹریلیا کی ایک ممتاز یونیورسٹی ہے، ایسی  پہلی غیر ملکی یونیورسٹی بن گئی ہے جس نے گجرات میں گفٹ سٹی کے مقام پرگفٹ- آئی ایف ایس سی میں اپنا پہلا بین الاقوامی برانچ کیمپس (آئی بی سی )قائم کرنے کی غرض سے انٹرنیشنل فنانشل سروسز سینٹرز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) کی منظوری حاصل کی ہے۔

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی  مرکزی وزیر محترمہ نرملا  سیتا رمن نے  مالی سال  23-2022کے مرکزی بجٹ میں اعلان کیا تھا کہ ‘‘عالمی معیار کی غیر ملکی یونیورسٹیوں اور اداروں کو گفٹ سٹی میں فنانشل مینجمنٹ، فن ٹیک، سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے کورسز پیش کرنے کی اجازت دی جائے گی،جو ملک کی قواعد وضوابط سے مبراہوں گی تاکہ  مالیاتی خدمات اور ٹیکنالوجی کے لیے اعلیٰ درجے کے انسانی وسائل کی دستیابی میں سہولت فراہم کی جاسکے ۔

آئی ایف ایس سی اے کو  جو کہ ہندوستان میں آئی ایف ایس سیز کے لیے  ایک یکساں  مالیاتی ریگولیٹر ہے، اکتوبر 2022 میں آئی ایف ایس سی اے (بین الاقوامی برانچ کیمپس اور سمندرپارتعلیمی مراکز  کے قیام اور ان کے کام کاج) کے ضوابط، 2022 کو  نوٹیفائی  کیا تھا۔

 جس کو دنیا بھر کی معروف غیر ملکی یونیورسٹیوں سے حوصلہ افزا ردعمل ملا ہے۔آئی ایف ایس سی اے نےگفٹ سٹی کمپنی لمیٹڈ کے  ذریعے قائم کردہ ماہرین کی کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر ڈیکن  یونیورسٹی کو اپنی اصولی منظوری دی ہے۔

اس منظوری کی وجہ سے، ڈیکن یونیورسٹی، ہندوستانی اور غیر ملکی دونوں طلبا کو گفٹ آئی ایف ایس سی اے میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، ریاضی اور مالیاتی انتظام کے شعبوں میں  وہی ڈگری کورسز پیش کر سکے گی جو وہ آسٹریلیامیں پیش کرتی ہے۔

Recommended