Urdu News

سرحدکی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے کردار کووزیر دفاع نےسراہا

سرحد کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے کردار کووزیر دفاع نےسراہا

آرمی کمانڈرز کانفرنس کے تیسرے روز وزیر دفاع نے فوج کی اعلیٰ قیادت سے بات چیت کی

اعلیٰ قیادت نے موجودہ ابھرتے ہوئے  سیکورٹی اور انتظامی چیلنجوں سے آگاہ کیا

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دہلی میں جاری آرمی کمانڈرز کانفرنس کے تیسرے دن ہندوستانی فوج کی سینئر قیادت سے بات چیت کی۔ انہیں فوج کی اعلیٰ قیادت نے موجودہ ابھرتے ہوئے سیکورٹی اور انتظامی چیلنجوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

 وزیر دفاع نے  ملک کی سب سے قابل اعتماد تنظیموں میں سے ایکہندوستانی فوج پر ملک کے شہریوں کے اعتماد کو دہرایا۔ انہوں نے ملکی سرحدوں کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے علاوہ  ضرورت پڑنے پر سول انتظامیہ کو مدد فراہم  کرنے میں  فوج کے کردار کو سراہا۔

فوج کے کمانڈر ملک کو درپیش سیکورٹی چیلنجوں پر تبادلہ خیال  کے لئے۶ نومبر سے نئی دہلی میں جمع ہوئے ہیں۔ اس دوران، ہندوستانی فوج کی اعلیٰ قیادت موجودہ سیکورٹی کے تمام پہلوؤں اور موجودہ سیکورٹی نظام کو درپیش چیلنجوں پر وسیع بات چیت کر رہی ہے۔

اسی بنیاد پر ہندوستانی فوج کے لیے مستقبل کا روڈ میپ طے کیا جانا ہے۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں تنظیم نو، لاجسٹکس، گورننس، انسانی وسائل کے انتظام، اختراعات کے ذریعے جدیدیت اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کی شمولیت سے متعلق امور پر بھی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

اسی سلسلے میں آج کانفرنس کے تیسرے دن وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندوستانی فوج کی اعلیٰ قیادت سے بات چیت کی۔ انہیں ہندوستانی فوج کی مستقبل کی ضروریات اور منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا۔ وزیر دفاع نے ہندوستانی فوج پر شہریوں کے اعتماد کا اعادہ کیا، جو ملک کی سب سے قابل اعتماد اور متاثر کن تنظیموں میں سے ایک ہے۔

Recommended