نئی دہلی، یکم دسمبر
ہندوستانی دفاعی مینوفیکچررس کی سوسائٹی کی نگرانی میں وزارت دفاع کی جانب سے 30 نومبر 2022 کو ہندوستانی دفاعی صنعت کے ساتھ ایک انٹر ایکشن اجلاس کااہتمام کیا گیا تاکہ کمپنیوں کے بھرتی منصوبہ کے تحت سابق اگنی ویروں کے سود مند روزگار کے لئے مواقع حاصل کئےجاسکیں۔
اجلاس کی صدارت دفاع کے سکریٹری جناب گردھرارامانے نے کی۔ بحث و مباحثہ میں ایل این ٹی ، اڈانی ڈیفینس لمیٹڈ، ٹاٹا اڈوانس سسٹم لمیٹڈ، اشوک لیلینڈ اور دیگر کمپنیوں سمیت ہندوستانی دفاعی صنعت کے بڑے گھرانوں کے سینئر ایگزیکٹو نے شرکت کی۔
دفاعی سکریٹری نے اس وقت اگنی ویروں کی مہارت کو سود مند طریقے سے استعمال کرنے کےلئے حکومت کی کوششوں کو اجاگر کیا جب ان کی ملک سازی میں مصروف مختلف سیکٹروں میں انتہائی لگن اور ڈسپلن وا لے نوجوانوں کو روزگار کے مقصد سے مسلح افواج کے ساتھ انہیں ملازمت دیناہے۔
مسلح افواج کے ساتھ اپنی مصروفیات کے دوران اگنیوروں کی حاصل کردہ مہارتیں ایک انتہائی قابل اور پیشہ ور افرادی قوت کی تشکیل میں مدد کریں گی جو صنعت کے لیے نتیجہ خیز اور سود مند مصروفیات کے لیے آسانی سے دستیاب ہوگی۔
کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹوز نے کوششوں کے سلسلےمیں اپنی غیر متزلزل حمایت اور عزم کا اظہار کیا اور مسلح افواج کے ساتھ اپنی شرط مکمل کرنے کے نتیجے میں پہلی کھیپ کی مدت پوری ہونے کے بعد سابق اگنی ویروں کو تعینات کرنے کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی بھرتی کی پالیسیوں میں دستیاب ہنر کی بنیاد پر اگنیوروں کے لیے ریزرویشن کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں گے۔ اگنی ویر کی طرف سے سیکھی گئی مہارتوں کو صنعت کی ضروریات کے ساتھ پورا کرنے کے حوالے سے بھی کچھ تجاویز پر غور کیا گیا۔