ایل اے سی کے اروناچل سیکٹر میں دفاعی تیاریوں کے بارے میں فوجی افسران سے حاصل کی معلومات
راج ناتھ سنگھ نے آسام کے دنجان میں فوجکے فارمیشن کا دورہ کرنے کے بعد فوجیوں سے ملاقات کی
نئی دہلی، 29 ستمبر (اندیا نیرٹیو)
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اس وقت اروناچل پردیش کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ وہ فوجی اڈوں کا دورہ کرکے چین کی سرحد پر ہندوستان کی دفاعی تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اس سلسلے میں جمعرات کو اپنے دورے کے دوسرے دن راج ناتھ سنگھ نے چین سرحد پر ہندوستان کی آپریشنل تیاریوں کا زمینی جائزہ لینے کے لیے پیشگی پوسٹس کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے محاذ پر تعینات فوجیوں سے ملاقات کی اور بات چیت کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
بدھ کے روز انہوں نے آسام کے دنجان میں ایک آرمی فارمیشن کا دورہ کرکے اپنے دورے کا آغاز کیاتھا۔ یہاں انہوں نے فوجیوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور فوجیوں نے وزیر دفاع کو ‘سندیشے آتے ہیں۔۔’ فلمی نغمہ کے ذریعہ سرحد پر تعینانی کے دوران اپنے گھروالوں کو یاد کرنے کا درد بیان کیا۔
اس کے بعد وزیر دفاع نے ٹویٹ کیا اور کہا، “دنجان، آسام میں ہندوستانی فوج کے جوانوں کے ساتھ شاندار بات چیت ہوئی، ان قابل فخر فوجیوں کی ہمت، مستعدی اور بہادری کی وجہ سے ہمارا ملکمحفوظ محفوظ ہے“۔
وزیر دفاع کے ساتھ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے اور جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف ایسٹرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل آر پی کلیتا بھی ہیں۔ اپنے دورے کے دوران راج ناتھ سنگھ نے ملک کے مشرقی حصے میں فوجی فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔