Urdu News

وزیر دفاع نے ’ایرو انڈیا‘ کے لیے دفاعی اور فضائی کمپنیوں کو مدعو کیا

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

 ریچ آؤٹ پروگرام میں 80 سے زائد ممالک کے سفیروں اور دفاعی اتاشیوں نے شرکت کی

نئی دہلی، 9 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایشیا کی سب سے بڑی دفاعی نمائش ‘ایرو انڈیا’ میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے مندوبین کو مدعو کیا ہے۔ انہوں نے پیر کو نئی دہلی میں ‘ایرو انڈیا’ کے 14ویں ایڈیشن کے بارے میں غیر ملکی سفیروں کو آگاہ کیا۔ 13 سے 17 فروری تک بنگلورو میں منعقد ہونے والے گلوبل ایرو شو میں حصہ لینے کے لئے دفاعی اور ایرو اسپیس کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر زور دیا۔

راج ناتھ سنگھ نے آج ایرو انڈیا کے سفیروں کی گول میز کانفرنس کی صدارت کی۔ 80 سے زائد ممالک کے سفیروں اور دفاعی اتاشیوں نے وزارت دفاع کے شعبہ دفاعی پیداوار کے زیر اہتمام ریچ آؤٹ  پروگرام میں شرکت کی۔

ایرو انڈیا کو عالمی فضائی میلہ قرار دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ یہاں ہندوستانی فضائیہ-دفاعی صنعت بشمول ایرو اسپیس انڈسٹری کو اپنی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کی نمائش کا موقع ملے گا۔

پانچ روزہ شو میں پریمیئر ایرو اسپیس اور دفاعی تجارتی شو کے ساتھ ساتھ ہندوستانی فضائیہ کی طرف سے فضائی نمائش بھی دکھائی دے گی۔انہوں نے ایشیا کے سب سے بڑے ہتھیاروں کے میلے میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے مندوبین کو مدعو کیا۔ انہوں نے دفاعی اور فضائی کمپنیوں کی عالمی پروگرام میں شرکت کے لئے حوصلہ افزائی کرنے پر زور دیا۔

اس میں دفاع اور ایرو اسپیس میں سرکردہ کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کے علاوہ دنیا بھر کے ممتاز دفاعی تھنک ٹینکس اور دفاع سے متعلق اداروں کی شرکت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایرو انڈیا درحقیقت ہوابازی کی صنعت میں معلومات، خیالات اور نئی تکنیکی ترقی کے تبادلے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گا۔

Recommended