Urdu News

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او کی تین دیسی مصنوعات مسلح افواج کے حوالے کیں

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او کی تین دیسی مصنوعات مسلح افواج کے حوالے کیں

راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او کے ’ڈیر ٹو ڈریم 3.0‘پروجیکٹ لانچ کیا

35 سال سے کم عمر کے 16 ڈی آر ڈی او سائنسدانوں کو اعزازات سے نوازا

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کے روز انوویٹرس اور اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کے لیے ’ڈیر ٹو ڈریم 3.0‘ پروجیکٹلانچ کیا۔ انہوں نے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ’ڈیر ٹو ڈریم 2.0‘  کے 40 فاتحین کواعزازات سے نوازا۔ وزیر دفاع نے ڈی آر ڈی او کے تین دیسی مصنوعات اورسسٹم مسلح افواج کے حوالے کیے۔ فوج، فضائیہ اور بحریہ کے حوالے کیے گئے نظام تینوں سروسز کی جنگی صلاحیت میں اضافہ کریں گے۔

وزیر دفاع نے ڈی آر ڈی او کے ’ڈیر ٹو ڈریم 2.0‘ مقابلے کے 40 فاتحین کواعزازات سے نوازنے کے بعد ڈی آر ڈی او کی تین دیسی مصنوعات کو مسلح افواج کے حوالے کیا۔ راج ناتھ سنگھ نے بھارتی فضائیہ کے لیے تیار کردہ ویڈیو پروسیسنگ اور سوئچنگ ماڈیول وائس چیف آف ائیر اسٹاف ایئر مارشل سندیپ سنگھ کے حوالے کیا۔ یہ ہائی بینڈوڈتھ چینل بانڈنگ، آسان نیٹ ورکنگ کے ساتھ ایک جدید ترین ماڈیول ہے اور  5 ویں جنریشن کے طیاروں کے ترقیاتی پروگراموں کو پورا کرے گا۔

دوسراپروڈکٹ سونار پرفارمنس ماڈلنگ سسٹم  انڈین نیوی کے جہازوں، آبدوزوں اور زیر آب نگرانی اسٹیشنوں وغیرہ کے لیے مفید ہے۔ یہ نظام وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل ستیش نام دیو گھورمڈے کے حوالے کیا گیا۔ تیسرا بنڈبلاسٹنگ ڈیوائس ایم کے-II بھارتی فوج کے وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سی پی موہنتی کے حوالے کی  گئی۔ اس کا استعمال جنگ کے دوران میکانائزڈ انفنٹری کی نقل و حرکت کو بڑھانے کے لیے ٹرینچ کم ڈیم رکاوٹوں کی اونچائی کو کم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

انہوں نے ’ڈیر ٹو ڈریم 2.0‘ ایوارڈ یافتگان اور ڈی آر ڈی او کے نوجوان سائنسدانوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ 'ڈیئر ٹو ڈریم' ڈی آر ڈی اوکا ایک پین انڈیا مقابلہ ہے، جو ہندوستانی ماہرین تعلیم کواسٹارٹ اپس کی ابھرتی ہوئی دفاع اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز کی ترقی کے لیے حوصلہ افزائی کرتا ہے۔  تقریب میں سال 2019 کے لیے ڈی آر ڈی او ینگ سائنسدان ایوارڈ بھی پیش کیے گئے۔ 35 سال سے کم عمر کے سولہ ڈی آر ڈی او سائنسدانوں کو ان کی مہارت کے شعبوں میں نمایاں شراکت کے لیے نوازا گیا۔

اس موقع پر گجرات یونیورسٹی میں جدید ٹیکنالوجی سنٹر'سردار ولبھ بھائی پٹیل سنٹر فار سائبر سیکورٹی ریسرچ' کے قیام کے لیے گجرات یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایچ اے پانڈیا اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او کے دو پالیسی دستاویز'ڈائریکٹڈ ریسرچ پالیسی' اور 'ریکارڈ مینجمنٹ پالیسی -2021' کا اجرا بھی کیا۔ ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر ریڈی نے اپنے خطاب میں جدید ٹیکنالوجی کی تیزی سے ترقی اور صنعت اور ماہرین تعلیم کے ساتھ کام کرنے میں آسانی کے لیے میکانزم تیار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے تمام ایوارڈیافتگان کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔ اس موقع پر وزارت دفاع اور صنعت کے اعلیٰ سول اور فوجی حکام موجود تھے۔

Recommended