Urdu News

وزیر دفاع نے امریکی کمپنیوں سے کی ”میک ان انڈیا“، ”میک فار دی ورلڈ“میں جڑنے کی اپیل

وزیر دفاع نے امریکی کمپنیوں سے کی ”میک ان انڈیا“، ”میک فار دی ورلڈ“میں جڑنے کی اپیل

واشنگٹن ڈی سی میں 11 اپریل کو چوتھے ہندوستان-امریکہ 22 وزارتی مذاکرات میں حصہ لیں گے

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے راج ناتھ کی پینٹاگن میں الگ سے ہوگی ملاقات

نئی دہلی، 11 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

امریکہ کے پانچ روزہ دورے پر گئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی ایرو اسپیس کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات کرکے ہندوستان میں پالیسی اقدامات کا فائدہ اٹھانے کے لیے ”میک ان انڈیا“ سے ”میک فار دی ورلڈ“ کی طرف تیزی سے بڑھنے کی اپیل کی۔ وہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس۔ جے شنکر کے ساتھ 11 اپریل کو واشنگٹن ڈی سی میں چوتھے ہندوستان-امریکہ 2 2 وزارتی مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

وزیر دفاع کے اس دورے کا بنیادی مقصد واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے چوتھے ہندوستان-امریکہ 22 وزارتی مذاکرات میں شرکت کرنا ہے۔ انہوں نے امریکہ روانگی سے قبل ٹویٹ بھی کیا کہ ”میں 10 اپریل سے 15 اپریل تک امریکہ کے دورے پر ہوں گا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ ا?سٹن کے ساتھ 2 2 مذاکرات میں حصہ لینے کے لئے متمنی ہوں۔ مذاکرات کے دوران سبھی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیکر مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا، ”دورے کے دوران، مجھے امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے ا?سٹن اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ہندوستان-امریکہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط کرنے کے طریقوں پر بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔ ہم اس دورے کے دوران نتیجہ خیز بات چیت کی امید ہے۔“ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ واشنگٹن ڈی سی کے دورے کے بعد ہوائی جزائر میں امریکی انڈو پیسفک کمانڈ (INDOPACOM) کے ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کریں گے۔

راج ناتھ سنگھ دفاعی صنعتی تعاون اور فوجی سے فوجی تعلقات کے ذریعے صلاحیت سازی سمیت دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کے سلسلے میں پینٹاگون میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ ا?سٹن سے علیحدہ ملاقات کریں گے۔

Recommended